Abu-Daud:
Chapter On The Friday Prayer
(Chapter: If 'Eid Occurs On A Friday)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1071.
جناب عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیررضی االلہ نے ہم کو جمعہ کے روز عید کے دن‘ دن کے پہلے حصے میں نماز پڑھائی‘ پھر ہم جمعہ کے لیے گئے مگر وہ نہ آئے اور ہم نےاکیلے ہی نماز پڑھی- اور حضرت ابن عباس ؓ طائف میں تھے‘ وہ جب آئے تو ہم نے ان سے اس کا ذکر فرمایا کہ انہوں نے سنت پرعمل کیا ہے-
تشریح:
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط مسلم) . إسناده: حدثنا محمد بن طَرِيف البَجَلِيُّ: ثنا أسباط عن الأعمش عن عطاء ابن أبي رباح.
قلت: وهذا إسناد صحيح، رجاله كلهم ثقات على شرط مسلم ولم يخرجه؛ وأسباط: هو ابن محمد بن عبد الرحمن أبو محمد القرشي مولاهم. والأعمش: اسمه سليمان بن مهران، وهو مدلس، لكن الجمهور على الاحتجاج بعنعنته؛ حتى يتبين أنه دلس. كلى أنه قد توبع هنا كما في الحديث الآتي.
جناب عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیررضی االلہ نے ہم کو جمعہ کے روز عید کے دن‘ دن کے پہلے حصے میں نماز پڑھائی‘ پھر ہم جمعہ کے لیے گئے مگر وہ نہ آئے اور ہم نےاکیلے ہی نماز پڑھی- اور حضرت ابن عباس ؓ طائف میں تھے‘ وہ جب آئے تو ہم نے ان سے اس کا ذکر فرمایا کہ انہوں نے سنت پرعمل کیا ہے-
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عطاء بن ابورباح کہتے ہیں عبداللہ بن زبیر ؓ نے ہمیں جمعہ کے دن صبح سویرے عید کی نماز پڑھائی، پھر جب ہم نماز جمعہ کے لیے چلے تو وہ ہماری طرف نکلے ہی نہیں، بالآخر ہم نے تنہا تنہا نماز پڑھی۱؎ ابن عباس ؓ اس وقت طائف میں تھے، جب وہ آئے تو ہم نے ان سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے کہا: انہوں (ابن زبیر ؓ) نے سنت پر عمل کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎: یعنی ظہر پڑھی کیونکہ جمعہ کے لئے جماعت ضروری ہے اس کے بغیر جمعہ صحیح نہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah ibn 'Abbas (RA): Ata' ibn Abu Rabah said: Ibn az-Zubayr led us in the 'Id prayer on Friday early in the morning. When we went to offer the Friday, he did not come out to us. So we prayed ourselves alone. At that time Ibn 'Abbas (RA) was present in at-Ta'if. When he came to us, we mentioned this (incident) to him. He said: He followed the sunnah.