موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ فِي اتِّخَاذِ الْمِنْبَرِ)
حکم : صحیح
1081 . حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَدَّنَ, قَالَ لَهُ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ: أَلَا أَتَّخِذُ لَكَ مِنْبَرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ! يَجْمَعُ -أَوْ يَحْمِلُ- عِظَامَكَ؟ قَالَ: >بَلَى<، فَاتَّخَذَ لَهُ مِنْبَرًا مِرْقَاتَيْنِ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل
باب: خطبے کے لیے منبر استعمال کرنا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1081. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کسی قدر بھاری ہو گئے تو جناب تمیم داری ؓ نے آپ ﷺ سے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کے لیے منبر نہ بنا لاؤں، جو آپ کی ہڈیوں (وجود اطہر) کو اٹھایا کرے؟ (یعنی آپ ﷺ اس پر تشریف فرما ہوا کریں) آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں!“ چنانچہ وہ دو سیڑھیوں والا منبر بنا لائے۔