Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Voluntary Prayers
(Chapter: On The Night Prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1338.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات میں تیرہ رکعت پڑھتے، ان میں سے پانچ رکعت وتر ہوتیں۔ آپ ﷺ ان پانچوں رکعات میں کسی میں بھی (تشہد) نہ بیٹھتے۔ بلکہ آخر ہی میں بیٹھتے اور سلام پھیرتے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو ابن نمیر نے ہشام سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند بیان کیا۔
تشریح:
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين، وقد أخرجه مسلم وأبو عوانة في صحيحيهما ) . إسناده: حدثنا موسى بن إسماعيل: ثنا وهَيْب: ثنا هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة. ورواه ابن نمير عن هشام... نحوه.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين. والحديث أخرجه مسلم (2/166) ، وأبو عوانة (2/325) ، والنسائي (1/250) ، وابن نصر في قيام الليل (120- 121) ، وأحمد (6/50 و 64 و 123 و 161 و 205) من طرق أخرى عن هشام بن عروة... به؛ وفي رواية لأحمد: كان يرقد، فإذا استيقظ تسوَّك، ثم توضأ، ثم صلى ثمان ركعات، يجلس في كل ركعتين، فيسلِّم، ثم يوتر بخمس ركعات، لا يجلس إلا في الخامسة، ولا يسلم إلا في الخامسة.
قلت: وإسناده صحيح على شرط الشيخين. والحديث عزاه المنذري البخاري أيضا! ولم أره في صحيحه ! ويأتي له شاهد (1227) .
تطوع کا مطلب ہے ’ دل کی خوشی سے کوئی کام کرنا ۔ یعنی شریعت نے اس کے کرنے کو فرض و لازم نہیں کیا ہے لیکن اس کے کرنے کی ترغیب دی ہے اور اس کے فضائل بیان کیے ہیں ۔ نیز انہیں فرائض میں کمی کوتاہی کے ازالے کا ذریعہ بتلایا ہے ۔ اس لحاظ سے تفلی عبادات کی بھی بڑی اہمیت او رقرب الہی کے حصول کا ایک بڑا سبب ہے ۔ اس باب میں نوافل ہی کی فضیلتوں کا بیان ہو گا ۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات میں تیرہ رکعت پڑھتے، ان میں سے پانچ رکعت وتر ہوتیں۔ آپ ﷺ ان پانچوں رکعات میں کسی میں بھی (تشہد) نہ بیٹھتے۔ بلکہ آخر ہی میں بیٹھتے اور سلام پھیرتے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو ابن نمیر نے ہشام سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند بیان کیا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کو میں تیرہ رکعتیں پڑھتے اور انہیں پانچ رکعتوں سے طاق بنا دیتے، ان پانچ رکعتوں میں سوائے قعدہ اخیرہ کے کوئی قعدہ نہیں ہوتا پھر سلام پھیر دیتے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ابن نمیر نے ہشام سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Aishah (RA): The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to pray thirteen rak'ahs during the night, observing a witr out of that with five, he did not sit during the five except the last and then gave the salutation. Abu Dawud رحمۃ اللہ علیہ said: Ibn Numair reported it from Hisham recently.