الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 30 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 30 1 صحيح البخاري: کِتَابُ الوِترِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الوِتْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 990. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَام صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُكُمْ الصُّبْحَ صَلَّى رَكْعَةً وَاحِدَةً تُوتِرُ لَهُ مَا قَدْ صَلَّى... صحیح بخاری : کتاب: نماز وتر کے مسائل کا بیان (باب: وتر کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 990. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے نماز شب کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ’’رات کی نماز دو دو رکعت ہے، جب تم میں سے کسی کو صبح ہو جانے کا خدشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لے، وہ اس کی نماز کو وتر بنا دے گی۔‘‘ الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ الوِترِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الوِتْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 991. وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يُسَلِّمُ بَيْنَ الرَّكْعَةِ وَالرَّكْعَتَيْنِ فِي الْوِتْرِ حَتَّى يَأْمُرَ بِبَعْضِ حَاجَتِهِ صحیح بخاری : کتاب: نماز وتر کے مسائل کا بیان (باب: وتر کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 991. حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نماز وتر میں ایک اور دو رکعت کے درمیان سلام پھیرتے تھے حتی کہ اپنی بعض ضروریات کو پورا کرنے کا حکم فرماتے تھے۔ الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّهَجُّدِ (بَابٌ: كَيْفَ كَانَ صَلاَةُ النَّبِيِّ ؟ وَكَمْ كَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1137. حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ إِنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ قَالَ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ... صحیح بخاری : کتاب: تہجد کا بیان (باب: نبی کریمﷺ کی رات کی نماز کی کیا کیفیت تھی؟ اور رات کی نماز کیوں کر پڑھنی چاہیے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1137. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے نماز شب کے متعلق دریافت کیا کہ وہ کیسے ادا کی جائے؟ آپ نے فرمایا: ’’نمازِ شب دو دو رکعتیں ہے، جب صبح ہونے کا اندیشہ ہو تو ایک وتر پڑھ لو۔‘‘ الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 749. و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُكُمْ الصُّبْحَ صَلَّى رَكْعَةً وَاحِدَةً تُوتِرُ لَهُ مَا قَدْ صَلَّى... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: رات کی نماز دو رکعت ‘اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 749. نافع اور عبداللہ بن دینار نے حضرت ا بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے رات کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’رات کی نماز دو رکعتیں ہیں، جب تم میں سے کسی کو صبح ہونے کا اندیشہ ہو تو وہ ایک رکعت پڑھ لے، یہ اس کی پڑھی ہوئی (تمام) نماز کو وتر (طاق) بنا دے گی۔‘‘ ... الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 749.03. و حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ فَقَالَ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِرَكْعَةٍ. صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: رات کی نماز دو رکعت ‘اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 749.03. سفیان نے زہری سے، انھوں نے سالم سے اور انھوں نے اپنے والد (عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے روایت کیا کہ ایک آدمی نے نبی اکرم ﷺ سے رات کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’دو دو رکعتیں۔ اور جب تمھیں صبح ہونے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت وتر پڑھ لو۔‘‘ ... الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 749.04. و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ حَدَّثَهُ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَحُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ حَدَّثَاهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: رات کی نماز دو رکعت ‘اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 749.04. عمرو نے کہا ابن شہاب نے اس سے بیان کیا، اسے سالم بن عبداللہ بن عمر اور حمید بن عبدالرحمان بن عوف دونوں نے عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے حدیث بیان کی کہ انھوں نے کہا: ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! رات کی نماز کیسے ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’رات کی نماز دو، دو رکعت ہے اور جب تمھیں صبح ہونے کا خطرہ ہو تو ایک رکعت (پڑھ کر انھیں) وتر کر لو۔‘‘ ... الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 749.05. و حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَبُدَيْلٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّائِلِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ قَالَ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَصَلِّ رَكْعَةً وَاجْعَلْ آخِرَ صَلَاتِكَ وِتْرًا ثُمَّ سَأَلَهُ رَجُلٌ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ وَأَنَا بِذَلِكَ الْمَكَانِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَدْرِي هُوَ ذَلِكَ الرَّجُلُ أَوْ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: رات کی نماز دو رکعت ‘اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 749.05. ابو ربیع زہرانی نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث سنائی کہا: ہمیں ایوب اور بدیل نے عبداللہ بن شقیق سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ ایک آدمی نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا، اور میں آپﷺ کے اور پوچھنے والے کے درمیان میں تھا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! رات کی نماز کیسے ہوتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’دو، دو رکعتیں، پھر جب تمھیں صبح ہونے کا اندیشہ ہو تو ا یک رکعت پڑھ لو اور وتر کو ا پنی نماز کا آخری حصہ بناؤ۔‘‘ پھر سال کے بعد ایک آدمی نے آپﷺ سے پوچھا، میں رسول اللہ ﷺ کے قریب اسی جگہ (درمیان میں) تھا اور مجھے... الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 749.07. و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا بِمِثْلِهِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا ثُمَّ سَأَلَهُ رَجُلٌ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ وَمَا بَعْدَهُ.... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: رات کی نماز دو رکعت ‘اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 749.07. نیز(دوسری سند سے) محمد بن عبید غُبَرِی نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث سنائی، کہا: ہم سے ایوب اور زبیر بن خریت نے عبداللہ بن شقیق سے، انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے حدیث بیان کی کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا۔۔۔ پھر دونوں (ابو کامل اور محمد بن عبید) نے اوپر والی ر وایت بیان کی مگر ان دونوں کی روایت میں ’’ایک آدمی نے آپﷺ سے ایک سال گزر نے کے بعد پوچھا ‘‘ اور اس کے بعد کا حصہ مروی نہیں۔ ... الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 752. حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: رات کی نماز دو رکعت ‘اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 752. ابو تیاح نے کہا: مجھے ابو مِجْلَز نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے حدیث سنائی، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’وتر رات کے آخری حصے کی ایک رکعت ہے۔‘‘ الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْوِتْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 752.01. حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: رات کی نماز دو رکعت ‘اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے ) مترجم: MuslimWriterName 752.01. شعبہ نے قتادہ سے، انھوں نے مِجْلَز سے روایت کیا، انھوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، وہ نبی اکرم ﷺ سے حدیث بیان کرتے تھے کہ آپﷺ نے فرمایا: ’’وتر رات کے آخری حصے کی ایک رکعت ہے۔‘‘ الموضوع: كيفية الوتر (العبادات) موضوع: وتر کی کیفیت (عبادات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 30 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 30