Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Voluntary Prayers
(Chapter: On The Night Prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1357.
سیدنا ابن عباس ؓ کا بیان ہے کہ میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ بن حارث ؓ کے ہاں رات گزاری۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھی، پھر گھر تشریف لائے اور چار رکعتیں پڑھیں، پھر سو رہے، پھر جاگے اور نماز پڑھنے لگے۔ میں بھی اٹھا اور آپ ﷺ کے بائیں جانب کھڑا ہوا تو آپ ﷺ نے مجھ کو اپنی دائیں جانب پھیر لیا۔ پھر آپ ﷺ نے پانچ رکعتیں پڑھیں، پھر سو گئے حتیٰ کہ میں نے آپ کے خراٹے سنے۔ پھر آپ ﷺ اٹھے اور دو رکعتیں پڑھیں، پھر نماز فجر کے لیے تشریف لے گئے۔
تشریح:
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين) . إسناده: حدثنا ابن الثنى: ثنا ابن أبي عدي عن شعبة عن الحكم عن سعيد ابن جبير عن ابن عباس.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين. والحديث أخرجه البخاري (1/189- فتح) ، والدارمي (1/286) ، وأحمد (1/341) من طرق أخرى عن شعبة... به نحوه.
تطوع کا مطلب ہے ’ دل کی خوشی سے کوئی کام کرنا ۔ یعنی شریعت نے اس کے کرنے کو فرض و لازم نہیں کیا ہے لیکن اس کے کرنے کی ترغیب دی ہے اور اس کے فضائل بیان کیے ہیں ۔ نیز انہیں فرائض میں کمی کوتاہی کے ازالے کا ذریعہ بتلایا ہے ۔ اس لحاظ سے تفلی عبادات کی بھی بڑی اہمیت او رقرب الہی کے حصول کا ایک بڑا سبب ہے ۔ اس باب میں نوافل ہی کی فضیلتوں کا بیان ہو گا ۔
سیدنا ابن عباس ؓ کا بیان ہے کہ میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ بن حارث ؓ کے ہاں رات گزاری۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھی، پھر گھر تشریف لائے اور چار رکعتیں پڑھیں، پھر سو رہے، پھر جاگے اور نماز پڑھنے لگے۔ میں بھی اٹھا اور آپ ﷺ کے بائیں جانب کھڑا ہوا تو آپ ﷺ نے مجھ کو اپنی دائیں جانب پھیر لیا۔ پھر آپ ﷺ نے پانچ رکعتیں پڑھیں، پھر سو گئے حتیٰ کہ میں نے آپ کے خراٹے سنے۔ پھر آپ ﷺ اٹھے اور دو رکعتیں پڑھیں، پھر نماز فجر کے لیے تشریف لے گئے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ ام المؤمنین میمونہ بنت حارث ؓ کے گھر رات گزاری تو نبی اکرم ﷺ نے عشاء پڑھی پھر (گھر) تشریف لائے تو چار رکعتیں پڑھیں، پھر سو گئے پھر اٹھ کر نماز پڑھنے لگے تو میں آپ ﷺ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا آپ نے مجھے گھ کر اپنے دائیں جانب کھڑا کر لیا، پھر پانچ رکعتیں پڑھیں اور سو گئے یہاں تک کہ مجھے آپ ﷺ کے خراٹوں کی آواز سنائی دینے لگی، پھر آپ ﷺ اٹھے اور دو رکعتیں پڑھیں پھر نکلے اور جا کر فجر پڑھی۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Ibn 'Abbas (RA): I spent a night in the house of my maternal aunt Maimunah, daughter of al-Harith. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) offered the night prayer. He then came and prayed four rak'ahs and slept. He then stood up and prayed. I stood at his left side. He made me go round and made me stand at his right side. He then prayed five rak'ahs and slept, and I heard his snoring. He then got up and prayed two rak'ahs. Afterwards he came out and offered the dawn prayer.