موضوعات
![]() |
شجرۂ موضوعات |
![]() |
ایمان (21675) |
![]() |
اقوام سابقہ (2925) |
![]() |
سیرت (18010) |
![]() |
قرآن (6272) |
![]() |
اخلاق و آداب (9763) |
![]() |
عبادات (51486) |
![]() |
کھانے پینے کے آداب و احکام (4155) |
![]() |
لباس اور زینت کے مسائل (3633) |
![]() |
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6547) |
![]() |
معاملات (9225) |
![]() |
عدالتی احکام و فیصلے (3431) |
![]() |
جرائم و عقوبات (5046) |
![]() |
جہاد (5356) |
![]() |
علم (9419) |
![]() |
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ كَفَّارَةِ مَنْ أَتَى أَهْلَهُ فِي رَمَضَانَ)
حکم : صحیح
2390 . حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلَكْتُ، فَقَالَ: >مَا شَأْنُكَ؟<، قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي فِي رَمَضَانَ، قَالَ: >فَهَلْ تَجِدُ مَا تُعْتِقُ رَقَبَةً؟<، قَالَ: لَا قَالَ: >فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ؟<، قَالَ: لَا، قَالَ: >فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْكِينًا؟، قَالَ: لَا، قَالَ: >اجْلِسْ، فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ: >تَصَدَّقْ بِهِ<، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَفْقَرُ مِنَّا! فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ ثَنَايَاهُ، قَالَ: >فَأَطْعِمْهُ إِيَّاهُمْ . وقَالَ مُسَدَّدٌ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ أَنْيَابُهُ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب: جو شخص رمضان میں بیوی سے جماع کر بیٹھے تو اس کا کفارہ؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
2390. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: میں تو مارا گیا۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا ہوا؟“ اس نے کہا: میں رمضان میں اپنی بیوی سے ہمبستر ہو بیٹھا ہوں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تو طاقت رکھتا ہے کہ ایک گردن آزاد کر سکے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تو ہمت رکھتا ہے کہ دو ماہ متواتر روزے رکھے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تجھے طاقت ہے کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ چنانچہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک ٹوکرا لایا گیا، اس میں کھجوریں تھیں۔ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”ان کو صدقہ کر دہ۔“ وہ کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! مدینے کی دونوں پتھریلی زمینوں کے مابین ہم سے زیادہ اور کوئی فقیر نہیں ہے۔ رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے حتیٰ کہ آپ کے اگلے دانت دکھائی دینے لگے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”گھر والوں ہی کو کھلا دو۔“ مسدد نے اپنی روایت میں کہا کہ آپ کے نوکیلے دانت نظر آنے لگے۔