موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ كَفَّارَةِ مَنْ أَتَى أَهْلَهُ فِي رَمَضَانَ)
حکم : صحیح
2393 . حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ... بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: فَأُتِيَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ قَدْرُ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا، وَقَالَ فِيهِ: >كُلْهُ أَنْتَ وَأَهْلُ بَيْتِكَ، وَصُمْ يَوْمًا، وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب: جو شخص رمضان میں بیوی سے جماع کر بیٹھے تو اس کا کفارہ؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
2393. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا جس نے رمضان کے دن میں روزہ توڑ لیا تھا، اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔ راوی نے کہا: پھر آپ ﷺ کے پاس ایک ٹوکرا لایا گیا، اس میں کھجور تھی تقریباً پندرہ صاع۔ اس روایت میں ہے۔ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”تو اور تیرے گھر والے یہ کھا لیں اور تو ایک دن کا روزہ رکھ اور اللہ سے استغفار کر۔“