قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الِاغْتِسَالِ مِنَ الْحَيْضِ)

حکم : حسن

ترجمة الباب:

316 .   حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ يَعْنِي ابْنَ مُهَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَسْمَاءَ سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ فِرْصَةً مُمَسَّكَةً قَالَتْ كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِي بِهَا وَاسْتَتِرِي بِثَوْبٍ وَزَادَ وَسَأَلَتْهُ عَنْ الْغُسْلِ مِنْ الْجَنَابَةِ فَقَالَ تَأْخُذِينَ مَاءَكِ فَتَطَّهَّرِينَ أَحْسَنَ الطُّهُورِ وَأَبْلَغَهُ ثُمَّ تَصُبِّينَ عَلَى رَأْسِكِ الْمَاءَ ثُمَّ تَدْلُكِينَهُ حَتَّى يَبْلُغَ شُؤُونَ رَأْسِكِ ثُمَّ تُفِيضِينَ عَلَيْكِ الْمَاءَ قَالَ وَقَالَتْ عَائِشَةُ نِعْمَ النِّسَاءُ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ لَمْ يَكُنْ يَمْنَعُهُنَّ الْحَيَاءُ أَنْ يَسْأَلْنَ عَنْ الدِّينِ وَأَنْ يَتَفَقَّهْنَ فِيهِ

سنن ابو داؤد:

کتاب: طہارت کے مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: غسل حیض کے احکام ومسائل

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

316.   ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے مروی ہے کہ سیدہ اسماء ؓ نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا اور مذکورہ بالا کے ہم معنی روایت کیا۔ اس میں ہے کہ کستوری کا پھاہا لے۔ وہ کہنے لگی کہ اس سے کس طرح طہارت حاصل کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ”سبحان اللہ! اس سے پاکیزگی حاصل کر۔“ اور آپ ؑ نے کپڑے سے اپنا منہ چھپا لیا۔ اور اس میں اضافہ ہے کہ اس نے غسل جنابت کے متعلق پوچھا: آپ ﷺ نے فرمایا ”اپنا پانی لو اور اس سے خوب اچھی طرح مکمل وضو کرو‘ پھر اپنے سر پر پانی ڈالو‘ پھر اسے ملو، حتیٰ کہ بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے۔ پھر باقی جسم پر پانی بہاؤ۔“ سیدہ عائشہ‬ ؓ ن‬ے کہا: انصار کی عورتیں بہت خوب ہیں انہیں دین کے مسائل دریافت کرنے اور سمجھنے میں حیاء مانع نہیں ہوتی۔