قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابٌ فِي الْحَبْسِ فِي الدَّيْنِ وَغَيْرِهِ)

حکم : حسن الإسناد

ترجمة الباب:

3631 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ, وَمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ, قَالَ ابْنُ قُدَامَةَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ, قَالَ ابْنُ قُدَامَةَ إِنَّ أَخَاهُ أَوْ عَمَّهُ, وَقَالَ مُؤَمَّلٌ: إِنَّهُ قَامَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقَالَ: جِيرَانِي بِمَا أُخِذُوا! فَأَعْرَضَ عَنْهُ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ ذَكَرَ شَيْئًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >خَلُّوا لَهُ عَنْ جِيرَانِهِ<. لَمْ يَذْكُرْ مُؤَمَّلٌ وَهُوَ يَخْطُبُ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: قرضے وغیرہ میں مقروض کو قید کر لینا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3631.   جناب بہز بن حکیم اپنے والد سے وہ ان کے دادا (سیدنا معاویہ بن حیدہ قشیری ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ ابن قدامہ نے کہا: معاویہ ؓ کا بھائی یا چچا اور مؤمل (مؤمل ابن ہشام) نے کہا: بیشک وہ (معاویہ) نبی کریم ﷺ کے روبرو کھڑا ہوا جبکہ آپ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ اس نے کہا: میرے ہمسایوں کو کس بنا پر پکڑا گیا ہے؟ آپ ﷺ نے اس سے دو بار اعراض فرمایا۔ پھر معاویہ نے کچھ کہا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس کے ہمسایوں کو رہا کر دو۔“ مؤمل نے اپنی روایت میں ”خطبہ دینے کا“ ذکر نہیں کیا۔