قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ بَوْلِ الصَّبِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

376.   حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى وَعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ قَالَ كُنْتُ أَخْدِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَ وَلِّنِي قَفَاكَ فَأُوَلِّيهِ قَفَايَ فَأَسْتُرُهُ بِهِ فَأُتِيَ بِحَسَنٍ أَوْ حُسَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَبَالَ عَلَى صَدْرِهِ فَجِئْتُ أَغْسِلُهُ فَقَالَ يُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْجَارِيَةِ وَيُرَشُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ قَالَ عَبَّاسٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ أَبُو الزَّعْرَاءِ قَالَ هَارُونُ بْنُ تَمِيمٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ الْأَبْوَالُ كُلُّهَا سَوَاءٌ

سنن ابو داؤد:

کتاب: طہارت کے مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: بچہ اگر کپڑے پر پیشاب کر دے تو...؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

376.   سیدنا ابو سمح ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا۔ آپ ﷺ جب غسل کرنا چاہتے تو مجھے فرماتے ”میری طرف اپنی گدی (پشت) کر لو۔“ تو میں آپ کی طرف گدی کر کے کھڑا ہو جاتا اور آپ ﷺ کو اس طرح پردہ کرتا۔ (ایک بار) سیدنا حسین اور حسن ؓ کو لایا گیا تو انہوں نے آپ ﷺ کے سینے پر پیشاب کر دیا۔ میں اسے دھونے آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ”لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے اور لڑکے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جاتے ہیں۔“ عباس (عباس بن عبدالعظیم) نے اپنی سند میں («حدثني» مفرد کے صیغے کے بجائے) «حدثنا يحيى بن الوليد» ذکر کیا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں اور وہ ابو الزرعراء ہے اور ہارون بن تمیم نے جناب حسن بصری سے نقل کیا ہے کہ پیشاب سب برابر ہے۔