موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي أُهُبِ الْمَيْتَةِ)
حکم : صحیح
4120 . حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَوَهْبُ بْنُ بَيَانٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مُسَدَّدٌ وَوَهْبٌ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: أُهْدِيَ لِمَوْلَاةٍ لَنَا شَاةٌ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَمَاتَتْ، فَمَرَّ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >أَلَا دَبَغْتُمْ إِهَابَهَا وَاسْتَنْفَعْتُمْ بِهِ؟< قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّهَا مَيْتَةٌ؟ قَالَ: >إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا<.
سنن ابو داؤد:
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب: مردہ جانوروں کی کھال کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4120. ام المؤمنین سیدہ میمونہ ؓ نے بیان کیا کہ ہماری ایک باندی کو صدقہ کی ایک بکری ہدیہ کی گئی پھر وہ مر گئی۔ نبی کریم ﷺ اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا:”تم نے اس کے چمڑے کو رنگ کیوں نہیں لیا‘ اس سے کوئی فائدہ اٹھا لیتے ؟ “ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! یہ مردار ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” حرام تو اس کا کھانا ہے۔ “