قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخِضَابِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4207 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبْجَرَ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ... فِي هَذَا الْخَبَرِ. قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبِي: أَرِنِي هَذَا الَّذِي بِظَهْرِكَ, فَإِنِّي رَجُلٌ طَبِيبٌ؟ قَالَ: اللَّهُ الطَّبِيبُ، بَلْ أَنْتَ رَجُلٌ رَفِيقٌ, طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا.

سنن ابو داؤد:

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل 

  (

باب: خضاب لگانے کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4207.   ایاد بن لقیط نے سیدنا ابورمثہ ؓ سے یہ حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ میرے والد نے آپ ﷺ سے عرض کیا: یہ جو آپ کی کمر پر ہے مجھے دکھائیں، میں طبیب (معالج) ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”طبیب تو اللہ ہے، تم رفیق (تسلی دینے والے اور نرمی کرنے والے) ہو۔ طبیب وہ ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے۔“