موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخِضَابِ)
حکم : صحیح
4208 . حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَبِي، فَقَالَ لِرَجُلٍ- أَوْ لِأَبِيهِ-: >مَنْ هَذَا؟<، قَالَ: ابْنِي، قَالَ: >لَا تَجْنِي عَلَيْهِ<.- وَكَانَ قَدْ لَطَّخَ لِحْيَتَهُ بِالْحِنَّاءِ-.
سنن ابو داؤد:
کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل
باب: خضاب لگانے کا بیان
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4208. سیدنا ابورمثہ ؓ سے روایت ہے کہ میں اور میرے والد نبی کریم ﷺ کے پاس آئے۔ آپ ﷺ نے ایک شخص سے یا میرے والد سے (میرے متعلق پوچھا) کہ ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے کہا: یہ میرا بیٹا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تیرا قصور نہیں اٹھائے گا۔“ (یعنی ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار اور جوابدہ ہے) اور آپ ﷺ نے اپنی ڈاڑھی مہندی سے رنگی ہوئی تھی۔