قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَيْفَ يَسْتَاكُ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

49.   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَرَأَيْتُهُ يَسْتَاكُ عَلَى لِسَانِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَالَ سُلَيْمَانُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْتَاكُ وَقَدْ وَضَعَ السِّوَاكَ عَلَى طَرَفِ لِسَانِهِ وَهُوَ يَقُولُ إِهْ إِهْ يَعْنِي يَتَهَوَّعُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ فَكَانَ حَدِيثًا طَوِيلًا وَلَكِنِّي اخْتَصَرْتُهُ

سنن ابو داؤد:

کتاب: طہارت کے مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: مسواک کیسے کی جائے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

49.   جناب ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آپ سے سواری طلب کرنے آئے تو میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ اپنی زبان پر مسواک کر رہے تھے۔ یہ مسدد کی روایت کے الفاظ ہیں۔ اور سلیمان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ مسواک کر رہے تھے اور آپ ﷺ نے اپنی مسواک زبان کے کنارے پر رکھی ہوئی تھی اور آپ ﷺ سے “اہ، اہ‘‘ کی آواز نکل رہی تھی جیسے کہ ابکائی آ رہی ہو۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مسدد نے کہا کہ حدیث لمبی تھی مگر میں نے اسے مختصر کر دیا ہے۔