Abu-Daud:
Chapter On Sleep
(Chapter: What to say when going to sleep)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5048.
سیدنا براء (براء بن عازب) ؓ نے نبی کریم ﷺ سے یہی حدیث روایت کی۔ سفیان نے (اپنے اساتذہ اعمش اور منصور کے متعلق) کہا کہ ان میں سے ایک کے الفاظ یہ تھے: ”جب تم باوضو ہو کر اپنے بستر پر آؤ۔“ اور دوسرے نے کہا: ”جب تم اپنے بستر پر آنے کا ارادہ کرو تو وضو کر لو جیسے نماز کے لیے کرتے ہو۔“ اور معتمر (کی گزشتہ روایت 5046) کے ہم معنی بیان کی۔
تشریح:
1۔ سونے سے پہلے نماز والا وضو کرلینا دایئں کروٹ پر لیٹنا اور مسنون دعایئں یا ان میں سے کسی ایک کا پڑھنا از حد تاکیدی سنتیں ہیں۔ 2۔ افضل یہ ہے کہ دعا کے بعد کوئی گفتگو نہ ہو۔ 3۔ شرعی امور بالخصوص عبادت کے اعمال میں اپنی مرضی سے کمی بیشی جائز نہیں۔ حتیٰ کہ نبی کریم ﷺ نے اس دعا کے ایک لفظ کو دوسرے ہم معنی لفظ سے بدلنا بھی قبول نہیں فرمایا۔ جبکہ بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ اس طرح سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حالانکہ اس سے بہت فرق پڑتا ہے۔ اور اسے وہی شخص سمجھ سکتا ہے۔ جس کے دل میں سنت کی محبت جاگزیں ہو۔ 4۔ والدین اور سرپرستوں پر واجب ہے۔ کہ نوخیز بچوں کی عادات کو ابتداء ہی سے سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
اس سند سے بھی براء ؓ سے یہی حدیث نبی اکرم ﷺ سے مرفوعاً مروی ہے، سفیان ثوری کہتے ہیں: ایک راوی نے «إذا أتيت فراشك طاهرا» ”جب تم باوضو اپنے بستر پر آؤ۔“ کہا اور دوسرے نے «توضأ وضوءك للصلاة» ”تم جب نماز جیسا وضو کر لو۔“ کہا اور آگے راوی نے معتمر جیسی روایت بیان کی۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
The tradition mentioned above has also been transmitted by al-Bara' b. Azib from the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) to the same effect through a different chain of narrators. One transmitter said: When you go to your bed while you are in the state of purification. The other said: Perform ablution like the ablution for prayer. He then transmitted the tradition to the effect as Mu’tamir transmitted.