باب: کسی کے گھر یا خاص مجلس میں اجازت لے کر جانے کا بیان
)
Abu-Daud:
Chapter On Sleep
(Chapter: Seeking permission to enter)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5171.
سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ کے کسی گھر میں جھانکا۔ تو رسول اللہ ﷺ ایک لمبے پھل کا نیزہ لیے ہوئے اس کی جانب اٹھے۔ سیدنا انس ؓ کہتے ہیں: گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ یہ نیزہ اسے مارنے کے لیے لہرا رہے تھے۔
تشریح:
کسی کے گھر میں بغیر اجازت کے جھانکنا حرام اور انتہائی بد اخلاقی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کسی کے دروازے پر دستک دے تو اس کا ادب یہ ہے کہ ایک جانب کھڑا ہوجیسے کہ اگلی حدیث 5174 میں آرہا ہے۔

حدیث حاشیہ:
کسی کے گھر میں بغیر اجازت کے جھانکنا حرام اور انتہائی بد اخلاقی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کسی کے دروازے پر دستک دے تو اس کا ادب یہ ہے کہ ایک جانب کھڑا ہوجیسے کہ اگلی حدیث 5174 میں آرہا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے کسی ایک کمرے سے جھانکا تو آپ تیر کا ایک یا کئی پھل لے کر اس کی طرف بڑھے، گویا میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھ رہا ہوں کی آپ اس کی طرف اس طرح بڑھ رہے ہیں کہ وہ جان نہ پائے تاکہ اسے گھونپ دیں۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Anas b. malik said (RA): A man peeped into some of the apartment of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم). The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) got up taking an arrowhead or arrowheads. He said: I can still picture myself looking at the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) when he was exploring to pierce him.