الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 21 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 21 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ (بَابٌ: الِاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ البَصَرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6242. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ بَعْضِ حُجَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصٍ، أَوْ: بِمَشَاقِصَ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَخْتِلُ الرَّجُلَ لِيَطْعُنَهُ ... صحیح بخاری : کتاب: اجازت لینے کے بیان میں (باب: اذن لینے کا اس لئے حکم دیا گیا کہ نظرنہ پڑے ) مترجم: BukhariWriterName 6242. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کے کسی گھر میں جھانکا تو نبی ﷺ ایک لمبے نیزے کا پھل لیے ہوئے اس کی طرف اٹھے۔ گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ اس کی طرف چپکے چپکے تشریف لے گئے تاکہ بے خبری میں اسے مار دیں۔ الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ مَنْ أَخَذَ حَقَّهُ أَوْ اقْتَصَّ دُونَ السّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6888. وَبِإِسْنَادِهِ لَوْ اطَّلَعَ فِي بَيْتِكَ أَحَدٌ وَلَمْ تَأْذَنْ لَهُ خَذَفْتَهُ بِحَصَاةٍ فَفَقَأْتَ عَيْنَهُ مَا كَانَ عَلَيْكَ مِنْ جُنَاحٍ صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : جس نے اپنا حق یا قصاص سلطان کی اجازت کے بغیر لے لیا ) مترجم: BukhariWriterName 6888. پہلی سند ہی سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر کوئی شخص تمہارے گھر میں تمہاری اجازت کے بغیر جھانک رہا اور تم اسے کنکری مارو جس سے اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو تم پر کوئی سزا نہیں۔ الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ مَنْ أَخَذَ حَقَّهُ أَوْ اقْتَصَّ دُونَ السّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6889. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ فِي بَيْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَدَّدَ إِلَيْهِ مِشْقَصًا فَقُلْتُ مَنْ حَدَّثَكَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : جس نے اپنا حق یا قصاص سلطان کی اجازت کے بغیر لے لیا ) مترجم: BukhariWriterName 6889. ایک روایت کے مطابق ایک آدمی نبی ﷺ کے گھر جھانک رہا تھا تو آپ ﷺ نے اس کی طرف تیر کا پھل سیدھا کیا۔ (یحییٰ نےکہا:) میں نے(حمید سے) پوچھا: یہ حدیث تم سےکس نے بیان کی ہے؟ تو انہوں نے کہا: حضرت انس بن مالک ؓ نے۔ الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ مَنِ اطَّلَعَ فِي بَيْتِ قَوْمٍ فَفَقَئُوا ع...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6900. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ حُجْرٍ فِي بَعْضِ حُجَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ إِلَيْهِ بِمِشْقَصٍ أَوْ بِمَشَاقِصَ وَجَعَلَ يَخْتِلُهُ لِيَطْعُنَهُ... صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : جس نے کسی کے گھر میں جھانکا اور انہوں نے جھانکنے والے کی آنکھ پھوڑدی تو اس پر دیت واجب نہیں ہوگی ) مترجم: BukhariWriterName 6900. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے حجرے میں جھانکنے لگا تو آپ ﷺ تیر کا پھل لے کر اس کی طرف گئے، آپ چاہتے تھے کہ خفیہ طور پر اسے مار دیں۔ الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ مَنِ اطَّلَعَ فِي بَيْتِ قَوْمٍ فَفَقَئُوا ع...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6902. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ امْرَأً اطَّلَعَ عَلَيْكَ بِغَيْرِ إِذْنٍ فَخَذَفْتَهُ بِعَصَاةٍ فَفَقَأْتَ عَيْنَهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ جُنَاحٌ صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : جس نے کسی کے گھر میں جھانکا اور انہوں نے جھانکنے والے کی آنکھ پھوڑدی تو اس پر دیت واجب نہیں ہوگی ) مترجم: BukhariWriterName 6902. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ابو القاسم نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص تمہاری اجازت کے بغیر تمہیں جھانک کر دیکھے تو تم کنکری سے اس کی آنکھ پھوڑ دو، اس پر تجھے کوئی گناہ نہیں ہوگا۔“ الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْآدَابِ (بَابُ تَحْرِيمِ النَّظَرِ فِي بَيْتِ غَيْرِهِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2156. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَا أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ فِي جُحْرٍ فِي بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْتَظِرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِ... صحیح مسلم : کتاب: معاشرتی آداب کا بیان (باب: کسی کے گھر میں جھا نکنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2156. لیث نے ابن شہاب سے روایت کی کہ حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انھیں بتایا کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے دروازے کی جھری میں اندر جھانکا، اس وقت رسول اللہ ﷺ کے پاس (لکڑی یا لو ہے کا لمبی لمبی کئی نوکوں والا) بال درست کرنے کا ایک آلہ تھا جس سے آپﷺ سر کھجا رہے تھے، جب رسول اللہ ﷺ نے اس کو دیکھا تو فرمایا: ’’اگر مجھے یقینی طور پر پتہ چل جاتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو تو میں اس کو تمھا ری آنکھوں میں گھسا دیتا،‘‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اجازت لینے کا طریقہ آنکھ ہی کی وجہ سے تو رکھا گیا ہے۔‘‘ (کہ آنکھ کسی خلوت... الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْآدَابِ (بَابُ تَحْرِيمِ النَّظَرِ فِي بَيْتِ غَيْرِهِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2156.01. و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يُرَجِّلُ بِهِ رَأْسَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُ طَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ إِنَّمَا جَعَلَ اللَّهُ الْإِذْنَ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ... صحیح مسلم : کتاب: معاشرتی آداب کا بیان (باب: کسی کے گھر میں جھا نکنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2156.01. یونس نے ابن شہاب سے روایت کی کہ سہل بن سعد انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انھیں بتایا کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے دروازے میں بن جانے والی جھری میں سے جھانکا، اس وقت رسول اللہ ﷺ کے پاس بال درست کرنے والا لوہے کا ایک آلہ تھا جس سے آپ سر کے بالوں کو سنوار رہے تھے رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ’’اگر میں جان لیتا کہ تو واقعی مجھے دیکھ رہے ہو تو میں اس کو تمھا ری آنکھوں میں چبھو دیتا۔ اللہ نے اجازت لینے کا طریقہ آنکھ ہی کے لیے تو رکھا ہے۔‘‘ ... الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْآدَابِ (بَابُ تَحْرِيمِ النَّظَرِ فِي بَيْتِ غَيْرِهِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2156.02. و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ كِلَاهُمَا عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ اللَّيْثِ وَيُونُسَ... صحیح مسلم : کتاب: معاشرتی آداب کا بیان (باب: کسی کے گھر میں جھا نکنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2156.02. سفیان بن عیینہ اور معمر دونوں نے زہری سے انھوں نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے لیث اور یونس کی حدیث کی طرح روایت کی۔ الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْآدَابِ (بَابُ تَحْرِيمِ النَّظَرِ فِي بَيْتِ غَيْرِهِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2157. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى وَأَبِي كَامِلٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ بَعْضِ حُجَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ إِلَيْهِ بِمِشْقَصٍ أَوْ مَشَاقِصَ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْتِلُهُ لِيَطْعُنَهُ... صحیح مسلم : کتاب: معاشرتی آداب کا بیان (باب: کسی کے گھر میں جھا نکنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2157. حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے حجرے میں جھانکا رسول اللہ ﷺ چوڑے پھل کا ایک تیر یا کئی تیرلے کر اٹھے جیسے میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھ رہا ہو ں کہ آپ خاموشی سے اس کی آنکھوں میں وہ تیر چبھونے کے امکان کا جائزہ لے رہے تھے۔ الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْآدَابِ (بَابُ تَحْرِيمِ النَّظَرِ فِي بَيْتِ غَيْرِهِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2158. حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اطَّلَعَ فِي بَيْتِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَقَدْ حَلَّ لَهُمْ أَنْ يَفْقَئُوا عَيْنَهُ صحیح مسلم : کتاب: معاشرتی آداب کا بیان (باب: کسی کے گھر میں جھا نکنے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 2158. سہیل کے والد ابو صالح نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپﷺ نے فرمایا: ’’جس نے اجازت کے بغیر لو گوں کے گھر میں تانک جھانک کی، انھیں اجازت ہے کہ وہ اس کی آنکھ پھوڑدیں ۔‘‘ الموضوع: حكم كشف الستر والنظر فيه (الأخلاق والآداب) Topics: پردہ اٹھانے اوراس میں دیکھنے کی ممانعت (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 21 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 21