Abu-Daud:
The Chapter Related To The Beginning Of The Prayer
(Chapter: Shorting The Last Two Rak'ah)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
803.
سیدنا جابر بن سمرہ ؓ کا بیان ہے کہ سیدنا عمر ؓ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ (امیر کوفہ) سے کہا کہ لوگوں نے آپ کی ہر بات میں شکایت کی ہے، حتیٰ کہ نماز کے بارے میں بھی، تو انہوں نے کہا: میں تو پہلی دو رکعتوں کو لمبا اور پچھلی دو کو مختصر کرتا ہوں اور رسول اللہ ﷺ والی نماز کی پیروی کرنے میں کوئی تقصیر نہیں کرتا۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا: آپ کے متعلق یہی گمان ہے۔
تشریح:
امام بخاری کا اس حدیث سے استدلال یہ ہے کہ نماز کی ہر رکعت میں قراءت واجب ہے۔ دیکھئے۔ (باب وجوب قراءة الإمام والماموم في الصلوات کلھا۔۔۔الخ حدیث: 755) 2۔ اس سے پچھلی دو رکعتو ں میں پہلی دو رکعتوں کے مقابلے میں تخفیف کا اثبات ہے۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح على شرط البخاري، وقد أخرجه هو ومسلم وأبوعوانة في صحاحهم ) .إسناده: حدثنا حفص بن عمر: ثنا شعبة عن محمد بن عبيد الله أبي عونعن جابر بن سمرة .قلت: وهذا إساد صحيح على شرط البخاري؛ وحفص بن عمر: هو أبو عمرالحَوْضِي.والحديث أخرجه الطيالسي (94/1/414- ترتيبه) : حدثنا شعبة... به.وأخرجه البخاري (2/127) ، ومسلم (2/38) ، وأبو عوانة (2/150) ،والنسائي (1/155) ، والبيهقي (2/65) ، وأحمد (1/175) من طرق عنشعبة... به.وتابعه عبد الملك بن عمير عن جابر: عند مسلم وأبي عوانة والبيهقي وأحمد(1/176 و 179 و 180)
سیدنا جابر بن سمرہ ؓ کا بیان ہے کہ سیدنا عمر ؓ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ (امیر کوفہ) سے کہا کہ لوگوں نے آپ کی ہر بات میں شکایت کی ہے، حتیٰ کہ نماز کے بارے میں بھی، تو انہوں نے کہا: میں تو پہلی دو رکعتوں کو لمبا اور پچھلی دو کو مختصر کرتا ہوں اور رسول اللہ ﷺ والی نماز کی پیروی کرنے میں کوئی تقصیر نہیں کرتا۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا: آپ کے متعلق یہی گمان ہے۔
حدیث حاشیہ:
امام بخاری کا اس حدیث سے استدلال یہ ہے کہ نماز کی ہر رکعت میں قراءت واجب ہے۔ دیکھئے۔ (باب وجوب قراءة الإمام والماموم في الصلوات کلھا۔۔۔الخ حدیث: 755) 2۔ اس سے پچھلی دو رکعتو ں میں پہلی دو رکعتوں کے مقابلے میں تخفیف کا اثبات ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ نے سعد ؓ سے کہا: لوگوں (یعنی اہل کوفہ) نے آپ کی ہر چیز میں شکایت کی ہے حتیٰ کہ نماز کے بارے میں بھی، سعد ؓ نے کہا: میں پہلی دونوں رکعتیں لمبی کرتا ہوں اور پچھلی دونوں رکعتیں مختصر پڑھتا ہوں، میں رسول اللہ ﷺ (کے طریقہ نماز کی) پیروی کرنے میں کوتاہی نہیں کرتا اس پر عمر ؓ نے کہا: مجھے آپ سے یہی توقع تھی۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Jabir b. Samurah reported:’Umar said to Sa’d: people complain against you for everything, even for prayer. He replied: I prolong the first two rak’ahs of prayer and make the last two rak’ahs brief; I do not fall short of following the prayer offered by the Messenger of Allah(May peace be upon him). He said: I think so about you.