تشریح:
فوائدومسائل
(آیّم) سے مراد ایسی عورت ہے جس کا خاوند نہ ہو ، یعنی فوت ہو گیا ہو یا طلاق ہو گئی ہو ۔ بعض اوقات اس سے مطلقاً غیر شادی شدہ عورت لی جاتی ہے جس میں کنواری بھی شامل ہو لیکن عموماً بیوہ یا مطلقہ کو ہی (ایّم) کہا جاتا ہے۔ اس حدیث میں بھی (آیّم) (بِکر) یعنی کنواری کے مقابلے میں استعمال ہوا ہے۔ مراد بیوہ یا مطلقہ عورت ہے۔