تشریح:
فائدہ:
ہجرت، اللہ کے لیے مستقل طور پر اپنا گھر چھوڑنے اور مسلمانوں کے ساتھ جا بسنے کا نام ہے۔ فتح مکہ کے بعد سارے عرب میں اسلام کا پھیل جانا یقینی ہو گیا۔ اس وقت ہجرت کی ضرورت باقی نہ رہی۔ دین کے دوسرے کاموں کے لیے گھر چھوڑنا ضروری ہو جائے تو اس کی نیت بھی رکھنے ضروری ہے، مثلاً طلبِ علم، حج، سفارت کاری اور اگر کوئی دارالکفر کا رہنے والا مسلمان ہو گیا ہے تو گھر چھوڑ کر مسلمانوں کے ساتھ بسنے کی ضرورت ہمیشہ موجود رہ سکتی ہے۔ اس کی نیت ہونی چاہئیے۔