قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ فِي أَسْمَائِهِ ﷺ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2355. وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّي لَنَا نَفْسَهُ أَسْمَاءً، فَقَالَ: «أَنَا مُحَمَّدٌ، وَأَحْمَدُ، وَالْمُقَفِّي، وَالْحَاشِرُ، وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ، وَنَبِيُّ الرَّحْمَةِ»

مترجم:

2355.

حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے لیے اپنے کئی نام ہم سے بیان فرمایا کرتے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ میں محمد ﷺ ہوں اور احمد اور مقفی (آخر میں آنے والا ہوں) اور حاشر ہوں اور نبی التوبہ (آپ ﷺ کی وجہ سے کثیر خلقت توبہ کرے گی) اور نبی الرحمۃ (آپ ﷺ کی وجہ سے انسان بہت سی نعمتوں سے نوازے جائیں گے۔)‘‘