قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ الشَّهْرُ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2568 .   حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْسَمَ أَنْ لَا يَدْخُلَ عَلَى أَزْوَاجِهِ شَهْرًا، قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: لَمَّا مَضَتْ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً أَعُدُّهُنَّ، دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ بَدَأَ بِي - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ أَقْسَمْتَ أَنْ لَا تَدْخُلَ عَلَيْنَا شَهْرًا، وَإِنَّكَ دَخَلْتَ مِنْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ أَعُدُّهُنَّ، فَقَالَ: «إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ»

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: مہینہ انتیس کا ہوتا ہے

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2568.   معمرنے امام زہری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے قسم کھائی کہ وہ ایک ماہ اپنی بیویوں کے پاس نہیں جائیں گے۔ زہری نے کہا: مجھے عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے خبر دی، انہوں نے کہا: جب انتیس راتیں گزر گئیں، میں انہیں رہی تھی تو رسول اللہ ﷺ میرے ہاں تشریف لائے۔ انھوں (حضرت عائشہ‬ رضی اللہ تعالی عنہ) نے کہا: (باریوں کا ) آغاز مجھ سے فرمایا۔ میں نے عرض کی، اے اللہ کے رسولﷺ! آپ نےقسم کھائی تھی کہ آپ ہمارے پاس ایک ماہ تک نہ آئے گے۔ اور آ‎پ انتیس دن کے بعد تشریف لے آئے ہیں، میں گنتی رہی ہوں ۔آپ نے فرمایا بلاشبہ مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے۔‘‘