تشریح:
فائدہ:
اس سے وہ عام گناہ مراد ہیں جو اللہ کا بندہ (اللہ پر ایمان رکھنے والا) بھول چوک یا کمزوریوں کا بنا پر کر بیٹھتا ہے، پھر ہر بار پشیمان ہوتا ہے جان بوجھ کر ان پر اصرار نہیں کرتا، جونہی گناہ کرتا ہے پشیمان ہوکر فوراً توبہ کرتا ہے اللہ کو ایسے بندے کے بارے میں معلوم ہےکہ وہ گناہ کر کے ہر بار پشیمان بھی ہو گااورتوبہ بھی کرے گا، اس وجہ سے وہ پہلے سے اس کے بارے میں فیصلہ فرما دیتا ہے کہ یہ رب سے بخشش مانگے گا، اس لیے میں نے اسے پیشگی بخش دیا۔ یہ اللہ کی بے پایاں رحمت ہے۔ اس رحیم و کریم رب کے ساتھ ہر مسلمان کو دل سے سچی محبت ہونی چاہیے۔