قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ (بَابُ قُرْبِ السَّاعَةِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2952. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ الْأَعْرَابُ إِذَا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُوهُ عَنْ السَّاعَةِ مَتَى السَّاعَةُ فَنَظَرَ إِلَى أَحْدَثِ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ فَقَالَ إِنْ يَعِشْ هَذَا لَمْ يُدْرِكْهُ الْهَرَمُ قَامَتْ عَلَيْكُمْ سَاعَتُكُمْ

مترجم:

2952.

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہا: ’’اعراب (بدولوگ) جب رسول اللہ ﷺ کے پاس آتے تو آپﷺ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے کہ قیامت کب آئے گی؟ آپﷺ ان میں سب سے کم عمر انسان کی طرف دیکھ کر فرماتے: ’’اگر یہ زندہ رہا تو یہ بوڑھا نہیں ہوا ہوگا کہ تم پر تمہاری (قیامت کی) گھڑی آجائے گی۔‘‘