قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الدَّلِیلِ عَلٰی مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ مَاتَ مُشْرِكًا دَخَلَ النَّارَ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

92. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ - قَالَ وَكِيعٌ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ»، وَقُلْتُ أَنَا: «وَمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ».

مترجم:

92.

عبد اللہ بن نمیرؒ اور وکیعؒ نے اعمشؒ سے، انہوں نے شقیقؒ سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہؓ سے روایت کی (وکیعؒ نے کہا: عبد اللہ بن مسعودؓ نےکہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اورعبد اللہ بن نمیرؒ نے کہا: عبد اللہ بن مسعودؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا) آپ فرما رہے تھے: ’’جو شخص اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہراتا تھا، وہ آگ میں داخل ہو گا۔‘‘ اور میں (عبد اللہ) نے کہا: ’’جو اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کے شرک نہ کرتا تھا وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘