قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ الشَّهْرُ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1085.   حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ، أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَخْبَرَتْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَفَ أَنْ لَا يَدْخُلَ عَلَى بَعْضِ أَهْلِهِ شَهْرًا، فَلَمَّا مَضَى تِسْعَةٌ وَعِشْرُونَ يَوْمًا، غَدَا عَلَيْهِمْ - أَوْ رَاحَ - فَقِيلَ لَهُ: حَلَفْتَ، يَا نَبِيَّ اللهِ، أَنْ لَا تَدْخُلَ عَلَيْنَا شَهْرًا، قَالَ: «إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا»

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: مہینہ انتیس کا ہوتا ہے

)
 

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

1085.   حجاج بن محمد نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا:  ابن جریج نے کہا: مجھے یحییٰ بن عبداللہ بن محمد بن صیفی نے خبر دی کہ انہیں عکرمہ بن عبدالرحمٰن بن حارث نے بتایا کہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے انہیں خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے قسم کھائی کہ آپ ﷺ اپنی بعض بیویوں (سے ناراضی کے باعث ان) کے پاس ایک ماہ تک نہیں جائیں گے، جب انتیس دن گزرے تو آپ ﷺ صبح کو (یا شام کو) ان کے پاس تشریف لائے تو آپ ﷺ سے عرض کی گی: اے اللہ کے نبی ﷺ! آپ ﷺ نے قسم کھائی تھی کہ آپ ﷺ ایک مہینہ تک ہمارے پاس نہیں آئیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کہ مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔‘‘