Muslim:
Introduction
(Chapter: Warning about Lying Upon the Messenger of Allah [peace and blessings of Allah upon him])
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2.
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے، کہا: مجھے تمہارے سامنے زیادہ احادیث بیان کرنے سے یہ بات روکتی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا: ’’جس نے عمداً مجھ پر جھوٹ بولا وہ آگ میں اپنا ٹھکانا بنا لے۔‘‘
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے، کہا: مجھے تمہارے سامنے زیادہ احادیث بیان کرنے سے یہ بات روکتی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا: ’’جس نے عمداً مجھ پر جھوٹ بولا وہ آگ میں اپنا ٹھکانا بنا لے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں: میں تمھیں زیادہ حدیثیں اس لیے نہیں سناتا کیونکہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہے: ’’جو جان بوجھ کر (جانتے ہوئے) میری طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے، وہ اپنا ٹھکانہ جہنّم بنا لے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ہر وقت احادیث بیان کرنے میں بھول چوک کا احتمال ہے، اس لیے جو انسان پوری احتیاط اور حزم سے کام نہیں لیتا، وہ گویا کہ عمداً آپ ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے، لیکن اگر کوئی انسان پورے طور پر حزم واحتیاط سے سے کام لے کر ان روایات کو بیان کرتا ہے، جو اسے پوری طرح یاد ہیں، اور اس کو یقین ہے، تو پھر معمولی چوک کا خطرہ نہیں، کیونکہ اس نے اپنے آپ کو اس کا م کے لیے وقف کر رکھا ہے، یا کتاب سامنے رکھ کر بیان کرتا ہے۔ اور "فَلْيَتَبَوَّأْ" امر کا صیغہ ہے، لیکن خبر کے معنی میں ہے: ’’کہ اس کا ٹھکانا جہنم ہے۔‘‘ یا یہ دعا ہے: ’’کہ اللہ تعالیٰ اس کا ٹھکانا جہنم بنائے۔‘‘
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Zuhayr bin Harb narrated to me, Ismā’īl, rather, Ibn Ulayyah narrated to us, on authority of Abd il-Azīz ibn Suhayb, on authority of Anas bin Mālik, that he said: ‘Indeed what prevents me from relating to you a great number of Ḥadīth is that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah upon him, said: ‘Whoever intends to lie upon me, then let him take his seat in the Fire.’