قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: شمائل

صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ التَّوَاضُعِ فِي اللِّبَاسِ، وَالِاقْتِصَارِ عَلَى الْغَلِيظِ مِنْهُ وَالْيَسِيرِ فِي اللِّبَاسِ وَالْفِرَاشِ وَغَيْرِهِمَا، وَجَوَازِ لُبْسِ الثَّوْبِ الشَّعَرِ، وَمَا فِيهِ أَعْلَامٌ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2080. حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَأَخْرَجَتْ إِلَيْنَا إِزَارًا غَلِيظًا مِمَّا يُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنْ الَّتِي يُسَمُّونَهَا الْمُلَبَّدَةَ قَالَ فَأَقْسَمَتْ بِاللَّهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُبِضَ فِي هَذَيْنِ الثَّوْبَيْنِ

صحیح مسلم:

کتاب: لباس اور زینت کے احکام

تمہید کتاب (باب: لباس پہننے میں انکسار روا رکھنا موٹے اور باسہولت کپڑے پہننا اور بچھونے وغیرہ کے لیے استعمال کرنا ،نیز بالوں کے بنے ہو ئے (اونی ) اور منقش کپڑے پہننے کا جواز)

مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

2080.

سلیمان بن مغیرہ نے کہا: ہمیں حمید نے ابو بردہ سے حدیث سنائی، کہا: میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے ایک موٹا تہبند جو یمن میں بنایا جا تا ہے اور ایک اوپر کی چادر (موٹی سخت اور پیوند لگےہو نے کی وجہ سے) جسے مُلْبَدَہ کہا جا تا ہے نکال کر دکھا ئی، کہا: انھوں نے اللہ کی قسم کھائی کہ رسول اللہ ﷺ نے انھی دوکپڑوں میں داعی اجل کو لبیک کہا تھا۔