قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابٌ فِي وُضُوءِ النَّبِيِّ ﷺ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

236.   حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ح وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، وَأَبُو الطَّاهِرِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ حَبَّانَ بْنَ وَاسِعٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيَّ، يَذْكُرُ أَنَّهُ: «رَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثُمَّ اسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا وَالْأُخْرَى ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدِهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا» قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ.

صحیح مسلم:

کتاب: پاکی کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: نبی کریم ﷺ کاوضو

)
 

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

236.   ہارون بن سعید ایلی اور ابو طاہر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث سنائی، انہوں نےکہا: مجھے عمرو بن حارث نے خبر دی، کہ حبان بن واسع  نے انہیں حدیث سنائی، (کہا:) ان کے والد نے ان سے بیان کیا، (کہا:) انہوں نے حضرت عبد اللہ بن زید بن عاصم مازنی انصاریؓ  کو یہ کہتے ہوئے سنا:  ’’کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ نے وضو کیا، تو  کلی کی، پھر ناک جھاڑی، پھر تین بار اپنا  چہرہ  دھویا اور اپنا  دایاں ہاتھ تین بار، اور دوسرا بھی تین بار دھویا، اور سر کا مسح  اس پانی سے کیا، جو ہاتھ میں بچا ہوا نہیں تھا اور اپنے پاؤں دھوئے، حتی کہ ان کو اچھی طرح صاف کر دیا۔‘‘ (اسی سند کے ایک راوی) ابو طاہر نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا: ہمیں ابن وہب نے عمروبن حارث سے یہ حدیث سنائی۔