الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 39 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 39 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ صِفَةِ الْوُضُوءِ وَكَمَالِهِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 226. حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَزِيدَ اللَّيْثِيَّ، أَخْبَرَهُ أَنَّ حُمْرَانَ، مَوْلَى عُثْمَانَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: «دَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ، ثُمَّ... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو کاطریقہ اور اس کی تکمیل ) مترجم: MuslimWriterName 226. یونس نے ابن شہاب سے روایت کی، کہ عطاء بن یزید نے انہیں خبر دی کہ حمران نے، جوحضرت عثمان ؓ کے آزاد کردہ غلام ہیں، انہیں بتایا: کہ حضرت عثمانؓ نے وضوء کے لیے پانی منگوایا اور وضوء کیا، تو دونوں ہاتھوں کو تین بار دھویا، پھر کلی کی اور (ناک میں پانی ڈال کر ) ناک جھاڑی، پھر تین بار چہرہ دھویا، پھر تین بار دایاں بازو کہنیوں تک دھویا، پھر اسی طرح بایاں دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر تین بار اپنا دایاں پاؤں ٹخنوں تک دھویا، پھر اسی طرح بایاں پاؤں دھویا، پھر کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا کہ آپ نے اسی طرح وضو کیا، جس طرح میں نے اب کیا ہے، پھر رسول ا ... الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ صِفَةِ الْوُضُوءِ وَكَمَالِهِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 226. وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ حُمْرَانَ، مَوْلَى عُثْمَانَ أَنَّهُ رَأَى عُثْمَانَ دَعَا بِإِنَاءٍ فَأَفْرَغَ عَلَى كَفَّيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ فَغَسَلَهُمَا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ فِي الْإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ "، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا، ثُمَّ صَلَّى رَ... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو کاطریقہ اور اس کی تکمیل ) مترجم: MuslimWriterName 226. یعقوب کے والد ابراہیم (بن سعد) نے ابن شہاب سے باقی ماندہ سند کے ساتھ حمران سے روایت کی: کہ انہوں نے عثمانؓ کو دیکھا، انہوں نے پانی کا برتن منگوایا، پھر اپنے ہاتھوں پر تین بار پانی انڈیلا اور ان کو دھویا، پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا اور کلی کی اور (ناک میں پانی ڈال کر) ناک جھاڑی، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا اور تین بار اپنے دونوں بازو کہنیوں تک دھوئے، پھر سر کا مسح کیا، پھر دو رکعتیں پڑھیں جن میں (وہ) اپنے آپ سے باتیں نہ کر رہا تھا، اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘ ... الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ وَالصَّلَاةِ عَقِبَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 230. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ، وَأَبِي بَكْرٍ، قَالُوا - حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي أَنَسٍ، أَنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ بِالْمَقَاعِدِ فَقَالَ: «أَلَا أُرِيكُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا» وَزَادَ قُتَيْبَةُ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ: سُفْيَانُ: قَالَ أَبُو النَّضْرِ: عَنْ أَبِي أَنَسٍ قَالَ: وَعِنْدَهُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو اور اس کے بعد نماز پڑھنے کی فضیلت ) مترجم: MuslimWriterName 230. قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے کہا: (اس حدیث کے الفاظ قتیبہ اور ابوبکر کے ہیں) ہمیں وکیع نے سفیان کے حوالے سے ابو نضر سے حدیث سنائی، انہوں نے ابو انس سے روایت کی، کہ حضرت عثمانؓ نے المقاعد کے پاس وضو کیا، کہنے لگے: ’’کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کا وضو (کر کے) نہ دکھاؤں؟‘‘ پھر ہر عضو کو تین تین بار دھویا۔ قتیبہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: سفیان نے کہا: ابو نضر نے ابو انس سے روایت بیان کرتے ہوئے کہا: ان (عثمانؓ) کے پاس رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے کئی لوگ موجود تھے۔ ... الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابٌ فِي وُضُوءِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 235. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْأَنْصَارِيِّ، - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: قِيلَ لَهُ: " تَوَضَّأْ لَنَا وُضُوءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَدَعَا بِإِنَاءٍ فَأَكْفَأَ مِنْهَا عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ فَفَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَ... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: نبی کریم ﷺ کاوضو ) مترجم: MuslimWriterName 235. خالد بن عبد اللہ نےعمرو بن یحییٰ بن عمارہ سے، انہوں نے اپنے والد (یحییٰ بن عمارہ) سے، انہوں نے حضرت عبد اللہ بن زید بن عاصم انصاری ؓ سے روایت کی (انہیں شرف صحبت حاصل تھا)، (یحییٰ بن عمارہ نے) کہا:حضرت عبد اللہ بن زیدؓ سے کہا گیا: ہمیں رسول اللہ ﷺ کا (سا) وضو کر کے دکھائیں! اس پر انہوں نے پانی کا ایک برتن منگوایا، اسے جھکا کر اس میں سے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی انڈیلا اور انہیں تین بار دھویا، پھر اپنا ہاتھ ڈال کر پانی نکالا اور ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی کھینچا، یہ تین بار کیا، پھر اپنا ہاتھ ڈال کر پانی نکالا اور اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھ... الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابٌ فِي وُضُوءِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 235.01. وَحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ هُوَ ابْنُ بِلَالٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ الْكَعْبَيْنِ. صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: نبی کریم ﷺ کاوضو ) مترجم: MuslimWriterName 235.01. (خالدبن عبداللہ کے بجائے) سلیمان بن بلا ل نےعمرو بن یحییٰ سے باقی ماندہ پچھلی سند کے ساتھ یہی روایت بیان کی، اس میں ’’ٹخنوں تک‘‘ کے الفاظ نہیں ہیں۔ الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابٌ فِي وُضُوءِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 235.02. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى، بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ: مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا وَلَمْ يَقُلْ: مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ، فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ، ثُمَّ ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ.... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: نبی کریم ﷺ کاوضو ) مترجم: MuslimWriterName 235.02. مالک بن انس نے عمرو بن یحییٰ کی سند سے یہی روایت بیان کی اور کہا: انہوں نےتین بار کلی کی اور ناک جھاڑی۔ انہوں نے ’’ایک ہی چلو سے‘‘ کے الفاظ ذکر نہیں کیے اور ’’دونوں ہاتھ آگے سے (پیچھے کو) لائے اور پیچھےسے (آگے کو) لائے‘‘ کے بعد یہ الفاظ بڑھائے: ’’انہوں نے سر کے اگلے حصے سے (مسح) شروع کیا اور دونوں ہاتھ گدی تک لائے، پھر ان کو واپس کر کے اسی جگہ تک لائے جہاں سے شروع کیا تھا، اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔‘‘ ... الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابٌ فِي وُضُوءِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 235.03. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، بِمِثْلِ إِسْنَادِهِمْ وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ: فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ مِنْ ثَلَاثِ غَرَفَاتٍ وَقَالَ: أَيْضًا فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ فَأَقْبَلَ بِهِ وَأَدْبَرَ مَرَّةً وَاحِدَةً قَالَ بَهْزٌ: أَمْلَى عَلَيَّ وُهَيْبٌ هَذَا الْحَدِيثَ، وقَالَ وُهَيْبٌ: أَمْلَى عَلَيَّ عَمْرُو بْنُ يَحْيَى هَذَا الْحَدِيثَ مَرَّتَيْنِ.... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: نبی کریم ﷺ کاوضو ) مترجم: MuslimWriterName 235.03. بہز نے وہیب سے اور اس نے عمرو بن یحییٰ سے سابقہ راویوں کی اسناد کی طرح حدیث بیان کی اور اس میں کہا: ’’اور انہوں نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا اور ناک جھاڑی، تین چلو پانی سے۔‘‘ اور یہ بھی کہا: ’’پھر سر کا مسح کیا اور آگے سے (پیچھے کو) اور پیچھے سے (آگے کو) مسح کیا ایک بار۔‘‘ بہز نے کہا: وہیب نے یہ حدیث مجھے املا کرائی اور وہیب نے کہا: عمرو بن یحییٰ نے یہ حدیث مجھے دوبار (دومختلف موقعوں پر) املا کرائی۔ ... الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابٌ فِي وُضُوءِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 236. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ح وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، وَأَبُو الطَّاهِرِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ حَبَّانَ بْنَ وَاسِعٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيَّ، يَذْكُرُ أَنَّهُ: «رَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثُمَّ اسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا وَالْأُخْرَى ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدِهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا» قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ: حَدَّثَنَا... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: نبی کریم ﷺ کاوضو ) مترجم: MuslimWriterName 236. ہارون بن سعید ایلی اور ابو طاہر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث سنائی، انہوں نےکہا: مجھے عمرو بن حارث نے خبر دی، کہ حبان بن واسع نے انہیں حدیث سنائی، (کہا:) ان کے والد نے ان سے بیان کیا، (کہا:) انہوں نے حضرت عبد اللہ بن زید بن عاصم مازنی انصاریؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ’’کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ نے وضو کیا، تو کلی کی، پھر ناک جھاڑی، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا اور اپنا دایاں ہاتھ تین بار، اور دوسرا بھی تین بار دھویا، اور سر کا مسح اس پانی سے کیا، جو ہاتھ میں بچا ہوا نہیں ت... الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ اسْتحْبَابِ إِطَالَةِ الْغُرَّةِ وَالتَّحْجِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 246. حَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَالْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُجْمِرِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ فَغَسَلَ وَجْهَهُ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى حَتَّى أَشْرَعَ فِي الْعَضُدِ، ثُمَّ يَدَهُ الْيُسْرَى حَتَّى أَشْرَعَ فِي الْعَضُدِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى حَتَّى أَشْرَعَ فِي السَّاقِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى حَتَّى أَشْرَع... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو میں چہرےاور ہاتھ پاؤں کی روشنی اور سفیدی کو بڑھانا مستحب (پسندیدہ) ہے ) مترجم: MuslimWriterName 246. عُمارہ بن غزیہ انصاری نےنعیم بن عبداللہ مجمر سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے ابوہریرہ ؓ کو وضو کرتے دیکھا، انہوں نے اپنا چہرہ دھویا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر اپنا دایاں بازو دھویا، حتیٰ کہ اوپر بازو کی ابتداء تک پہنچے، پھر اپنا بایاں بازو دھویا، حتیٰ کہ اوپر بازو کی ابتداء تک پہنچے، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنا دایاں پاؤں دھویا، حتی کہ اوپر پنڈلی کی ابتداء تک پہنچے، پھر اپنا بایاں پاؤں دھویا حتیٰ کہ اوپر پنڈلی کی ابتداء تک پہنچے، پھر کہا: رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا، اور کہا: رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن اچھی طر... الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ مَا يُجْزِئُ مِنْ الْمَاءِ فِي الْوُضُوءِ) حکم: صحیح 94. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حَبِيبٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ عَنْ جَدَّتِهِ وَهِيَ أُمُّ عُمَارَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ قَدْرُ ثُلُثَيْ الْمُدِّ سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: وضو کے لیے کس قدر پانی کافی ہے؟ ) مترجم: DaudWriterName 94. سیدہ ام عمارہ ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے وضو کرنا چاہا تو آپ ﷺ کے لیے برتن لایا گیا۔ اس میں ایک مد کے دو تہائی جتنا پانی تھا۔ الموضوع: وضوء النبي (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کا وضو (سیرت) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 39 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 39