Muslim:
Introduction
(Chapter: Warning about Lying Upon the Messenger of Allah [peace and blessings of Allah upon him])
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4.
سعید بن عبیدؒ نے کہا: ہمیں علی بن ربیعہ والبیؒ نے حدیث بیان کی، کہا: میں مسجد میں آیا اور (اس وقت) حضرت مغیرہؓ (بن شعبہ) کوفہ کے امیر (گورنر) تھے: مغیرہؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ’’مجھ پر جھوٹ بولنا اس طرح نہیں جیسے (میرے علاوہ) کسی ایک (عام آدمی) پر جھوٹ بولنا ہے، جس نے جان بوجھ کر مجھ پرجھوٹ بولا وہ جہنم میں اپنا ٹھکانہ بنا لے۔‘‘

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
علی ابنِ ابی ربیعہ والبیؒ بیان کرتے ہیں، میں مسجد میں پہنچا، جس وقت کوفہ کے گورنر حضرت مغیرہؓ تھے توحضرت مغیرہؓ نے بیان کیا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’میری طرف بات منسوب کرنا کسی اور کی طرف بات منسوب کرنے کی طرح نہیں ہے، جو مجھ پر عمداً جھوٹ باندھے گا، وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ ﷺ کی طرف جو بات منسوب ہوگی، وہ دین وشریعت بن جائے گی، لیکن کسی اور کی بات دین وشریعت نہیں بنتی، اس لیے آپ کی طرف منسوب کرنا، اتنا ہلکا اور آسان نہیں ہے، جتنا کسی اور کی طرف بات منسوب کرنا آسان ہے، کسی اور کی طرف بات منسوب کرنے میں اتنا خطرہ اور خوف لاحق نہیں ہوسکتا، جو آپ ﷺ کی طرف کسی بات کے منسوب کرنے کی صورت میں لاحق ہوسکتا ہے اور لاحق ہوناچاہیے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Muhammad bin 'Abd Allah ibn Numayr narrated to us, my father narrated to us, Sa’īd bin Ubayd narrated to us, Alī bin Rabī’ah narrated to us, he said: ‘I arrived at the Masjid and al-Mughīrah, the Amīr of al-Kūfah said: ‘I heard the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah upon him, saying, ‘Indeed a lie upon me is not like a lie upon anyone else, for whoever lies upon me intentionally, then he shall take his seat in the Fire’.’