باب: ضعیف راویوں سے روایت کی ممانعت اور روایت کی (حفاظت اور بیان کی) ذمہ داری اٹھاتے ہوئے احتیاط
)
Muslim:
Introduction
(Chapter: The Weak Narrators, Liars, and Those Whose Hadith are Avoided)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
6.
ابو ہانیؒ نے ابو عثمان مسلم بن یسارؒ سے، انہوں نے ابوہریرہؓ سے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میری امت کے آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو تمہارے سامنے ایسی حدیثیں بیان کریں گے، جو تم نے سنی ہوں گی، نہ تمہارے آباء نے، تم اس قماش کے لوگوں سے دور رہنا۔‘‘
ابو ہانیؒ نے ابو عثمان مسلم بن یسارؒ سے، انہوں نے ابوہریرہؓ سے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میری امت کے آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو تمہارے سامنے ایسی حدیثیں بیان کریں گے، جو تم نے سنی ہوں گی، نہ تمہارے آباء نے، تم اس قماش کے لوگوں سے دور رہنا۔‘‘
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت ابو ہریرہؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’میری امّت کے آخر میں ایسے لوگ ہوں گے، جو تمھیں ایسی حدیثیں سنائیں گے جن کو تم نےسنا ہوگا اور نہ ہی تمھارے آباؤ اجداد نے، چنانچہ تم اپنے آپ کو ان سے بچا کر رکھنا۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایسی روایات جن سے سلف اورخلف (پہلے، پچھلے) تمام مسلمان بے خبر ہوں، جبکہ اللہ نے دین (قرآن وسنت) کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے، اگر صحیح ہوتیں تو وہ سب مسلمانوں سے کیسے اوجھل رہ سکتی تھیں، جھوٹے اور مکار، فریب باز لوگ، دوسروں کی گمراہی کے لیے انہیں گھڑیں گے، اس لیے ان کے فتنہ سے محفوظ رہنے کےلیے ان سے بچنے کی ضرورت ہوگی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Muhammad bin 'Abd Allah bin Numayr and Zuhayr bin Harb narrated to me, they said 'Abd Allah bin Yazīd narrated to us, he said Sa’īd bin Abī Ayyūb narrated to me, he said Abū Hāni’ narrated to me, on authority of Uthmān Muslim bin Yasār, on authority of Abī Hurayrah, on authority of the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah upon him, he said: ‘There will be in the last of my nation a people narrating to you what you nor your fathers heard, so beware of them’.