موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟)
حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1598 . حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا كِلَيْهِمَا وَكَانَ أَكْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ أَقْرَبِهِمَا إِلَى مَنْزِلِهِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ كَدَاءٌ وَكُدًا مَوْضِعَانِ
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1598. حضرت عروہ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کے سال مقام کداء سے مکہ میں داخل ہوئے۔ حضرت عروہ مقام کُداء اور کَدا دونوں جانب سے مکہ میں آتے تھے لیکن اکثر وبیشتر کُداء کی جانب سے مکہ میں آتے کیونکہ یہ مقام ان کے گھر سے نزدیک تھا۔ ابو عبداللہ (امام بخاری ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ کُداء اور کدا مکہ میں دو مقام ہیں۔