مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 23
کل صفحات: 3 - کل احادیث: 23
1 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ مَا يَلْبَسُ المُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ وَال...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1562 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ بَعْدَ مَا تَرَجَّلَ وَادَّهَنَ وَلَبِسَ إِزَارَهُ وَرِدَاءَهُ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فَلَمْ يَنْهَ عَنْ شَيْءٍ مِنْ الْأَرْدِيَةِ وَالْأُزُرِ تُلْبَسُ إِلَّا الْمُزَعْفَرَةَ الَّتِي تَرْدَعُ عَلَى الْجِلْدِ فَأَصْبَحَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ هُوَ وَأَصْحَابُهُ وَقَلَّدَ بَدَنَتَ...
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
(باب: محرم چادریں، تہبند اور کون کون سے کپڑے پہن...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1562. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کنگھی کرنے، تیل لگانے، تہبند پہننے اور چادر اوڑھنے کے بعد مدینہ منورہ سے روانہ ہوئے۔ اور آپ نے کسی قسم کی چادر اور تہبند پہننے سے منع نہیں فرمایا، البتہ زعفران سے رنگ ہوئے کپڑے جن سے بدن پر زعفران لگے ان سے منع فرمایا۔ الغرض صبح کے وقت آپ ذوالحلیفہ سے اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے اور جب مقام بیداء پر پہنچے تو آپ نے اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے لبیک کہااور آپ نے اپنی قربانیوں کے گلے میں قلادے ڈال دیے۔ اور یہ پچیس ذوالعقیدہ کاواقعہ ہے۔ پھر آ...
2 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَدْخُلُ مَكَّةَ؟
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1592 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ حَدَّثَنِي مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ مِنْ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا وَيَخْرُجُ مِنْ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
(باب: مکہ میں کدھر سے داخل ہو)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1592. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ بلند گھاٹی سے مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے تھے اور نچلی گھاٹی کی جانب سے نکلتے تھے۔
3 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1593 حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ البَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَكَّةَ مِنْ كَدَاءٍ مِنَ الثَّنِيَّةِ العُلْيَا الَّتِي بِالْبَطْحَاءِ، وَخَرَجَ مِنَ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى ...
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
(باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1593. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بلند گھاٹی کے مقام کداء سے جو بطحاء میں ہے مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے اور نچلی گھاٹی کی طرف سے نکلے تھے۔ ابو عبداللہ (امام بخاری ؓ ) کہتے ہیں: میرے استاد حضرت مسدد اپنے نام کی طرح ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے یحییٰ بن معین بن سعید کے حوالے سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ اگر میں مسدد کے پاس ان کے گھر جاؤں اور وہاں ان سے حدیث بیان کروں تو وہ اس کے حقدار ہیں اور مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ میری کتابیں میرے پاس رہیں یا مسدد کے پاس ہوں۔...
4 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1594 حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا جَاءَ إِلَى مَكَّةَ دَخَلَ مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
(باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1594. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مکہ میں آئے تواس کی اعلیٰ جانب سے داخل ہوئے اور نچلی جانب سے باہرنکلے۔
5 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1595 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ وَخَرَجَ مِنْ كُدًا مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
(باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1595. حضرت عائشہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کےسال کُداء کی جانب سے داخل ہوئےاور اعلیٰ مکہ کی جانب مقام کَدا سے واپس تشریف لے گئے۔
6 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1596 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ أَعْلَى مَكَّةَ قَالَ هِشَامٌ وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ عَلَى كِلْتَيْهِمَا مِنْ كَدَاءٍ وَكُدًا وَأَكْثَرُ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ وَكَانَتْ أَقْرَبَهُمَا إِلَى مَنْزِلِهِ...
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
(باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1596. حضرت عائشہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کے موقع پر مقام کداء سے داخل ہوئے جو مکہ مکرمہ کا اوپر والا حصہ ہے۔ ہشام کہتے ہیں کہ حضرت عروہ کداء اور کدا دونوں جانب سے داخل ہوتے تھے ان کا مکہ میں اکثر داخلہ کدا سے ہوتا تھا کیونکہ یہ مقام ان کے گھر سے قریب تھا۔
7 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1597 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ وَكَانَ عُرْوَةُ أَكْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ وَكَانَ أَقْرَبَهُمَا إِلَى مَنْزِلِهِ
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
(باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1597. حضرت عروہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کے سال اعلیٰ مکہ کے مقام کداء سے داخل ہوئےتھے۔ حضرت عروہ اکثر وبیشتر مقام کداء سے داخل ہوتے تھے کیونکہ یہ مقام ان کے گھر سے قریب تھا۔
8 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1598 حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا كِلَيْهِمَا وَكَانَ أَكْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ أَقْرَبِهِمَا إِلَى مَنْزِلِهِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ كَدَاءٌ وَكُدًا مَوْضِعَانِ...
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
(باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1598. حضرت عروہ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کے سال مقام کداء سے مکہ میں داخل ہوئے۔ حضرت عروہ مقام کُداء اور کَدا دونوں جانب سے مکہ میں آتے تھے لیکن اکثر وبیشتر کُداء کی جانب سے مکہ میں آتے کیونکہ یہ مقام ان کے گھر سے نزدیک تھا۔ ابو عبداللہ (امام بخاری ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ کُداء اور کدا مکہ میں دو مقام ہیں۔...
9 صحيح البخاري كِتَابُ الحَجِّ بَابُ النُّزُولِ بِذِي طُوًى، قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1784 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يَبِيتُ بِذِي طُوًى بَيْنَ الثَّنِيَّتَيْنِ ثُمَّ يَدْخُلُ مِنْ الثَّنِيَّةِ الَّتِي بِأَعْلَى مَكَّةَ وَكَانَ إِذَا قَدِمَ مَكَّةَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا لَمْ يُنِخْ نَاقَتَهُ إِلَّا عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ يَدْخُلُ فَيَأْتِي الرُّكْنَ الْأَسْوَدَ فَيَبْدَأُ بِهِ ثُمَّ يَطُوفُ سَبْعًا ثَلَاثًا سَعْيًا وَأَرْبَعًا مَشْيًا ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَنْطَلِقُ قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى مَنْزِلِهِ فَيَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَة...
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
(باب : مکہ میں داخل ہونے سے پہلے ذی طویٰ میں قیام ک...)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1784. حضرت نافع ؒ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ مکہ جاتے وقت دو پہاڑیوں کے درمیان ذی طوی میں رات گزارتے۔ پھر اس وادی کی طرف سے داخل ہوتے تو مکہ کے بالائی طرف ہے۔ اورجب مکہ مکرمہ میں حج یا عمرہ کرنے آتے تو اپنی اونٹنی کو مسجد کے دروازے کے پاس ہی بٹھاتے۔ پھر(مسجد حرام میں) داخل ہوتے اور حجر اسود کے پاس سے ابتدا کرتے۔ پھر بیت اللہ کے سات چکر لگاتے۔ پہلے تین ذرا دوڑ کر پھر چار چکر معمول کے مطابق چلتے۔ طواف سے فراغت کے بعد دو رکعت نماز پڑھتے، پھر اپنی قیام گاہ جانے سے قبل صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے۔ جب حج یا عمرے سے فارغ ہوکر واپس آتے تو اپنی اونٹنی کو و...
10 صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابُ دُخُولِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
4323 حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ الَّتِي بِأَعْلَى مَكَّةَ تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ وَوُهَيْبٌ فِي كَدَاءٍ...
صحیح بخاری:
کتاب: غزوات کے بیان میں
(باب: نبی کریم ﷺ کا شہر کے بالائی جانب سے مکہ میں د...)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
4323. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ فتح مکہ کے سال کداء کی جانب سے داخل ہوئے جو مکہ کی بالائی جانب ہے۔ ابو اسامہ اور وہیب نے شعبہ سے کداء کا لفظ بیان کرنے میں حفص بن میسرہ کی متابعت کی ہے۔
مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 23
کل صفحات: 3 - کل احادیث: 23