قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ الخُطْبَةِ أَيَّامَ مِنًى)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

1739. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا قَالُوا يَوْمٌ حَرَامٌ قَالَ فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا قَالُوا بَلَدٌ حَرَامٌ قَالَ فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا قَالُوا شَهْرٌ حَرَامٌ قَالَ فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فَأَعَادَهَا مِرَارًا ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَوَصِيَّتُهُ إِلَى أُمَّتِهِ فَلْيُبْلِغْ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ

مترجم:

1739.

حضرت ابن عباس  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نےلوگوں کو قربانی کے دن خطبہ دیا تو فرمایا: ’‘اےلوگو!یہ کون سادن ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: یہ کون ساشہر ہے؟‘‘ لوگوں نے عرض کیا: یہ حرمت والا شہر ہے، آپ نے فرمایا: ’’یہ کون سامہینہ ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: یہ حرمت والامہینہ ہے۔ اس کے بعد آپ ﷺ نےفرمایا: ’’یقیناً تمھارےخون تمھارے مال اور تمھاری عزتیں تم پر ایسے ہی حرام ہیں جیسے اس شہر میں اس مہینے کے دوران میں یہ دن حرمت والا ہے۔‘‘ آپ نے اس بات کوباربار دہرایا۔ پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھا کرفرمایا: ’’اے اللہ!میں نے تیرا حکم پہنچادیا ہے۔ میں نے تیرے حکم سے لوگوں کو آگاہ کردیاہے۔‘‘ ابن عباس  ؓ نے فرمایا: مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!یقیناً امت کے لیے آپ کی یہ وصیت ہے: ’’موجود لوگوں کو چاہیے کہ وہ غائب لوگوں کو یہ پیغام دیں کہ میرے بعد تم کافروں کی طرح نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اُڑانے لگو۔‘‘