تشریح:
(1) قربانی کے دن چونکہ قربانی ذبح کرنا اور اس کا گوشت کھانا ہے، اس لیے اس دن روزہ رکھنا منع ہے۔ (2) بیع ملامسہ یہ ہے کہ خریدار کسی چیز کو محض ہاتھ لگانے سے بیع پختہ کرے، اسے اچھی طرح الٹ پلٹ کر کے نہ دیکھے۔ اور بیع منابذہ یہ ہے کہ خریدار کی طرف کوئی چیز پھینکنے ہی سے بیع پکی ہو جائے، اسے اچھی طرح دیکھا یا کھولا نہ جائے۔ دور جاہلیت میں اس قسم کی خریدوفروخت معروف تھی جس سے دھوکا اور نقصان ہوتا تھا، اس لیے اس سے منع کر دیا گیا۔