قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى{فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلاَةُ فَانْتَشِرُوا فِي الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ وَاللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ} [الجمعة: 11]،)

تمہید کتاب عربی

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

ترجمة الباب: وَقَوْلِهِ: {لاَ تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ} [النساء: 29]

2048. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ آخَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنِي وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ فَقَالَ سَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ إِنِّي أَكْثَرُ الْأَنْصَارِ مَالًا فَأَقْسِمُ لَكَ نِصْفَ مَالِي وَانْظُرْ أَيَّ زَوْجَتَيَّ هَوِيتَ نَزَلْتُ لَكَ عَنْهَا فَإِذَا حَلَّتْ تَزَوَّجْتَهَا قَالَ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ لَا حَاجَةَ لِي فِي ذَلِكَ هَلْ مِنْ سُوقٍ فِيهِ تِجَارَةٌ قَالَ سُوقُ قَيْنُقَاعٍ قَالَ فَغَدَا إِلَيْهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَأَتَى بِأَقِطٍ وَسَمْنٍ قَالَ ثُمَّ تَابَعَ الْغُدُوَّ فَمَا لَبِثَ أَنْ جَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجْتَ قَالَ نَعَمْ قَالَ وَمَنْ قَالَ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ كَمْ سُقْتَ قَالَ زِنَةَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ نَوَاةً مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ

مترجم:

ترجمۃ الباب:

 اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ” تم لوگ ایک دوسرے کا مال غلط طریقوںسے نہ کھاؤ، مگر یہ کہ تمہارے درمیان کوئی تجارت کا معاملہ ہو تو آپس کی رضامندی کے ساتھ ( معاملہ ٹھیک ہے )۔ “تشریح : بیوع بیع کی جمع ہے جو باب ضرب یضرب سے معتل یائی ہے جس کے معنی خرید و فروخت کے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھی اللہ اور اس کے سچے رسول ﷺ نے بہت سی پاکیزہ ہدایات دی ہیں۔ بیچنے والوں کو عام طور پر لفظ تاجر سے یاد کیا جاتا ہے۔ قیس بن ابی غزرہ سے روایت ہے قال خرج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و نحن نسمی السماسرۃ فقال یا معشر التجار و فی روایۃ ابی داود فمر بنا النبی ﷺ فسمانا باسم ہو احسن منہ فقال یا معشر التجار ان الشیطان و الاثم یحضران البیع فشوبوا بیعکم بالصدقۃ ( رواہ الترمذی ) یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگوں پر گزرے جب کہ عام طور پر ہم کو لفظ سماسرہ ( سوداگران ) سے پکا رجاتا تھا۔ آپ نے ہم کو بہتر نئے نام سے موسوم فرمایا، اور یوں ارشاد ہوا کہ ”اے تاجروں کی جماعت بے شک شیطان اور گناہ خرید وفروخت میں حاضر ہوتے رہتے ہیں۔ اس لیے اپنے بیع کے ساتھ صدقہ خیرات کو بھی شامل کرلو، تاکہ ان اغلاط کا کچھ کفارہ بھی ساتھ ہی ساتھ ہوتا رہے ! تجارت کی فضیلت میں حضرت ابوسعید ؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا التاجر الصدوق الامین مع النبیین و الصدیقین و الشہداء ( رواہ الترمذی ) امانت اور صداقت کے ساتھ تجارت کرنے والا مسلمان قیامت کے دن انبیاءاور صدیقین اور شہداءکے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ اس لیے کہ امانت اور دیانت کے ساتھ تجارت کرنا بھی اتنا ہی کٹھن کام ہے جتنا کہ انبیاءو صدیقین اور شہداءکا مشن کٹھن ہوتا ہے۔ عن اسماعیل بن عبید بن رفاعۃ عن ابیہ عن جدہ انہ خرج مع النبی ﷺم الی المصلی فرای الناس یتبایعون فقال یا معشر التجار فاستجابوا لرسول اللہﷺ و رفعوا اعناقہم و ابصارہم الیہ فقال ان التجار یبعثون یوم القیامۃ فجاراً الا من اتقی و بر و صدق ( رواہ الترمذی ) یعنی ایک دن آنحضرتﷺ نماز کے لیے نکلے کہ آپ نے راستے میں خرید و فروخت کرنے والوں کو دیکھا فرمایا کہ اے تاجروں کی جماعت ! ان سب نے آ پ کی طرف اپنی گردنوں اور آنکھوں کو اٹھایا۔ اور آپ کی آواز پر لبیک کہا۔ آپ نے فرمایا کے بے شک تاجر لوگ قیامت کے دن فاسق و فاجر لوگوں میں اٹھائے جائیں گے۔ مگر جس نے اس پیشہ کو اللہ کے خوف کے تحت سچائی اور نیک شعاری کے ساتھ انجام دیا۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا تین آدمی ایسے ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ نظر رحمت سے نہیں دیکھے گا، نہ ان کو گناہ سے پاک کرے گا اور ان کے لیے سخت دردناک عذاب ہوگا۔ ان میں اول نمبر احسان جتلانے والا، دوسرے نمبر پر اپنے پاجامہ تہبند کو فخریہ ٹخنوں سے نیچے گھیسٹنے والا، تیسرا اپنے مال کو جھوٹی قسمیں کاکھا کر فروخت کرنے والا۔ حضرت مولانا عبدالرحمن مبارکپوری مرحوم فرماتے ہیں قال القاضی لما کان من دیدن التجار التدلیس فی المعاملات و التہالک علی تزویج السلع بما تیسر لہم من الایمان الکاذبۃ و نحوہا حکم علیم بالفجور و استثنی منہم من اتقی المحارم و بر فی یمینہ و صدق فی حدیثہ و الی ہذا ذہب الشارحون و حملوا الفجور علی اللغو والحلف کذا فی المرقاۃ ( تحفۃ الاحوذی ) یعنی قاضی نے کہا کہ معاملات میں دھوکا دینا اور مال نکالنے کے لیے جھوٹی قسمیں کھا کھا کر ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنا تاجروں کا عام شیوہ ہے۔ اسی لیے آنحضرت ﷺ نے ان پر فاجر ہونے کا حکم فرمایا، مگر ان کو مستثنیٰ فرمایا جو حرام سے بچیں اور قسم میں سچائی کو سامنے رکھیں۔ اور اکثر شارح ادھر ہی گئے ہیں کہ فجور سے لغویات اور جھوٹی قسم کھانا مرا دہیں۔

2048.

حضرت عبدالرحمان بن عوف ؓسے روایت ہے انھوں نےفرمایا کہ جب ہم مدینہ طیبہ آئے تو رسول اللہ ﷺ نے میرے اور سعد بن ربیع  ؓ کے درمیان بھائی چارہ کرادیا۔ حضرت سعد بن ربیع  نے (مجھ سے) کہا: میں تمام انصار سے زیادہ مالدار ہوں۔ تمھیں اپنا نصف مال دیتا ہوں۔ اور میری دونوں بیویوں کو دیکھ لو، جسےتم پسند کرو میں اسے طلاق دے دیتا ہوں۔ جب اس کی عدت گزر جائے تو اس سے نکاح کرلینا۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف  ؓ نے کہا: مجھے اس کی ضرورت نہیں، یہاں کوئی بازار ہے جہاں تجارت ہوتی ہو؟انھوں نے کہا، ہاں، قینقاع نامی ایک بازار ہے۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف  صبح کو بازار آگئے کچھ پنیر اور گھی کما کر لے آئے۔ پھر وہ روزانہ بغرض تجارت بازار جانے لگے۔ کچھ دن بعد حضرت عبدالرحمان بن عوف  ؓ (رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں) حاضر ہوئے تو ان کے لباس پر زرد خوشبو کا رنگ تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: ’’ کیا تم نے شادی کی ہے؟‘‘ انھوں نے عرض کیا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’ کس سے؟‘‘ عرض کیا: ایک انصاری خاتون سے آپ نے فرمایا: ’’تم نے اسے کتنا مہر دیا؟‘‘ عرض کیا: ایک گٹھلی برابر سونا دیاہے یا کہا کہ سونے کی ایک گٹھلی۔ تب نبی کریم ﷺ نے انھیں فرمایا: ’’ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی سے ہو۔‘‘