تشریح:
ایک موقع پر رسول اللہ ﷺ نے حضرت عقبہ بن عامر ؓ کے حوالے بکریاں کیں،قرینے سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ قربانی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے،ان میں تقسیم کرنے کے لیے انھیں حکم دیا گیا۔حافظ ابن حجر ؓ لکھتے ہیں کہ ’’ بکری کے بچے کی تم قربانی کرلو‘‘ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود بھی ان لوگوں میں شامل تھے جن کا تقسیم میں حصہ تھا اور انھیں تقسیم پر بھی مامور کیا گیا تھا،اس طرح یہ مسئلہ ثابت ہوا کہ شریک کو وکیل بنایا جاسکتا ہے۔(فتح الباري:604/4)