تشریح:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ وقف کا نگران اپنی محنت کے عوض دستور کے مطابق اس سے کھا سکتا ہے جیسا کہ حضرت عمر ؓ نے باغ وقف کرتے وقت طے کر دیا تھا۔ اسی طرح یتیم کا مال تجارت میں لگانا، پھر اس سے محنت کا عوضانہ وصول کرنا جائز ہے بشرطیکہ عرف کے مطابق ہو۔ اسے ذخیرہ اندوزی کا بہانہ بنانا درست نہیں جیسا کہ آئندہ حدیث عائشہ میں اس کی وضاحت ہے۔