تشریح:
(1) میت کے قرضوں کی ادائیگی تقسیم ترکہ سے پہلے ضروری ہے۔ ادائیگئ قرض کے وقت ورثاء کا موجود ہونا ضروری نہیں۔ وہ لوگ اجنبیوں کی طرح ہیں۔ مال کا معاملہ وصی کے سپرد ہے۔ ورثاء کو اس میں دخل اندازی کی اجازت نہیں۔ چنانچہ حضرت جابر ؓ نے اپنی بہنوں کی عدم موجودگی میں اپنے باپ کے ذمے قرض ادا کر دیا اور انہیں اطلاع تک نہ دی۔ علامہ عینی ؒ لکھتے ہیں کہ اس مسئلے میں علماء کا کوئی اختلاف نہیں۔ (عمدة القاري:55/10)