تشریح:
1۔مجاہد کو چاہیے کہ وہ جنگ کے وقت اللہ کے دین کو بلند کرنے کی نیت رکھے لوٹ کی خواہش ،ناموری کی طلب اور حیثیت و شجاعت کا اظہار مقصود نہ ہو کیونکہ ایسا کرنے سے ایک بہترین اور ثمرآور عمل کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے 2۔سائل کی دوسری اور تیسری شق میں فرق یہ ہے کہ دوسری شق کا حامل طالب شہرت اور تیسرا ریا کار ہے یعنی کچھ تو اس لیے لڑتے ہیں کہ دوسرے اس کی شہرت سنیں اور کچھ اس لیے کہ لوگ اس کی بہادری دیکھیں۔