تشریح:
گھوڑ دوڑ کے مقابلے کے لیے چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے جن کی تفصیل یہ ہے۔ ©تیار شدہ اور غیر تیار گھوڑوں کی دوڑ کا مقابلہ الگ الگ ہونا چاہیے۔اس دوڑ کے مقابلے کے لیے حد مقرر ہو جیسا کہ اس حدیث میں مذکورہے۔ ©یہ دوڑ عظیم جنگی مقاصد کے لیے ہو محض تفریح طبع مقصود نہیں ہونی چاہیے۔ ©یہ دوڑ سوار سمیت ہو اس کے بغیر گھوڑے کے بدکنےکا اندیشہ ہوتا ہے۔ ©اس دوڑ پر دونوں طرف سے کوئی شرط وغیرہ طے نہ ہو بصورت دیگر یہ کھلا جوا ہو گا جو حرام ہے ۔واضح رہے کہ یہ مقابلہ گھوڑوں ،اونٹوں ، انسانوں ، تیراندازی اور نیزہ بازی کا بھی ہو سکتا ہے۔