تشریح:
1۔ دورحاضر کے آلات جراحی اس وقت نہیں تھے اس بنا پر زخمی مجاہدین کےجسم میں پیوستہ تیر ہاتھوں سے ہی نکالے جاتے تھے۔ امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح تیر نکالنے سے خود کو ہلاکت میں ڈالنا نہیں بلکہ یہ علاج کا ایک حصہ ہے۔ جب تیر نکالا تو خون کی بجائے پانی بہنے لگا جو موت کی علامت ہے کہ اب اس کے جسم میں خون نہیں رہا۔ 2۔حضرت ابوعامر ؓ سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ کے چچا تھے۔ 3۔ یہ واقعہ جنگ اوطاس میں پیش آیا۔رسول اللہ ﷺنے اس کے حق میں دعا کرتے ہوئے ایسے کلمات کہے جو عام طور پر شہداء کے لیے استعمال فرمایا کرتے تھے۔ بہرحال زندہ زخمی کے بدن سے تیر نکال لیا جائے اگرچہ اس کے بعد اس کی موت واقع ہوجائے۔ واللہ أعلم۔