تشریح:
1۔بعض لوگ ماہ رمضان میں سفرکرنا مکروہ خیال کرتے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ اس مہینے میں سفرکرنے سے اس کا تقدس مجروح ہوتا ہے۔امام بخاری ؒنے اس کی تردیدفرمائی ہے کہ یہ موقف بلا دلیل ہے بلکہ رسول اللہ ﷺ سے ماہ رمضان میں سفرکرنا ثابت ہے،لہذا اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ 2۔چونکہ پہلی سند میں امام زہری ؒنے اپنے شیخ عبیداللہ سے سماع کی تصریح نہیں کی تھی،اس لیے امام بخاری ؒنے حدیث کے آخرمیں دوسری سند ذکر کی ہے۔اس میں تصریح سماع ہے۔ 3 ۔کدید یہ مقام مکہ مکرمہ سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر عسفان اور خلیص کے درمیان واقع ہے۔ آج کل اس کا نام خَمص ہے۔ (معجم المعالم الجغرافیة في السیرة النبویة، ص:263)