تشریح:
دشمن کی قید سے مسلمان قیدی کو رہا کرانا ضروری ہے۔ خواہ تبادلے ، معاوضے یا کسی اور طریقے سے ہو۔ اسی طرح بھوکے کو کھانا کھلانا بھی اخلاقی فرض ہے البتہ بیمار کی تیمار داری ایک مستحب امر ہے۔ شارح بخاری ابن بطال ؓنے کہا ہے اگر دشمن کے پاس مسلمان قیدی ہوں تو انھیں رہائی دلانا فرض کفایہ ہے اس پر تمام علمائے امت کا اتفاق ہے۔ (فتح الباري:201/6)