تشریح:
1۔ استعاذہ، شیطان کے ہتھیاروں کوکندکرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ 2۔ غالباً وہ شخص منافق یا جاہل دیہاتی تھا جو آداب رسالت سے واقف نہیں تھا۔ اس کے خیال کے مطابق شیطان سے اس وقت پناہ مانگی جاتی ہے جب انسان دیوانگی میں گرفتار ہو۔ شاید اسے معلوم نہ تھا کہ غصہ کوئی عقل مندی کی علامت نہیں بلکہ یہ بھی جنون اور دیوانہ پن ہی کی ایک قسم ہے۔ ایک روایت کے مطابق غصے کےوقت انسان کو وضو کرلیناچاہیے، اس سے بھی غصے کی آگ ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔ (سنن أبي داود، الأدب، حدیث:4784)