تشریح:
قرآن مجید میں حضرت داود ؑ کے متعلق صراحت ہے کہ وہ عبارت گزار اور شب بیدار تھے۔ ان کی عبادت و ریاضت اور انابت الی اللہ کو بڑے اچھے انداز میں بیان کیا گیا ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے۔’’ہمارے بندے داؤد کو بھی یاد کریں بلا شبہ وہ صاحب قوت اور بہت رجوع کرنے والے تھے۔‘‘ (ص:38۔17) اللہ تعالیٰ نے انھیں اتنی سریلی آواز دی تھی کہ جب وہ اللہ کی حمدو ثنا کے ترانے گاتے تو ساری فضا مسحور ہو جاتی ارد گرد پرندے جمع ہو جاتے اور وہ بھی آپ کے ہم نوا بن جاتے اور پہاڑوں سے بھی ان نغموں کی آواز آتی تھی۔ مندرجہ ذیل احادیث میں ان کے روزے کی تعریف کی گئی ہے وہ روزوں کا اس قدر اہتمام کرنے کے باوجود دشمن کے سامنے ڈٹ جاتے اور کبھی راہ افراراختیار نہ کرتے تھے۔ واللہ أعلم۔