تشریح:
ایک روایت میں وضاحت ہے کہ آپ نے فرمایا:’’درشتی اور سنگ دلی ادنیٰ خیمے والوں میں ہے جو اونٹوں اور بیلوں کی دموں کے پاس آوازیں لگانے والے ہیں، یعنی ان کا تعلق ربیعہ اور مضر کے قبائل سے ہوگا۔‘‘ (صحیح البخاري، المناقب، حدیث:3498) امام بخاری ؒنے اس روایت کی طرف اشارہ کیا ہے کیونکہ مذکورہ الفاظ ہی عنوان سے مطابقت رکھتے ہیں۔ علماء نے کہا ہے:اس حدیث میں اس فساد کی طرف اشارہ ہے جو چنگیزخاں کے زمانے میں ہوا۔ انھوں نے مسلمانوں کوخوب لوٹا، بغداد کوتباہ کیا اور خلافت اسلامی کو نقصان ہی نہیں پہنچایا بلکہ ختم کردیا۔ واللہ المستعان۔