تشریح:
1۔ایک روایت کے مطابق حضرت اسید بن حضیر ؓ نے فرمایا:عائشہ ؓ !اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے،جب بھی آپ کسی مصیبت میں مبتلا ہوئیں تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو نجات دی اور باقی مسلمانوں کو اپنی خیروبرکت سے نوازا۔ (صحیح البخاري، فضائل أصحاب النبي صلی اللہ علیه وسلم، حدیث:3773) 2۔محولہ روایت میں کہ گم ہونے والا ہار آپ کی ہمشیر حضرت اسماء ؓ کا تھا،اس بناپر حضرت عائشہ ؓ اور بھی فکر مند ہوئیں۔3۔اس حدیث سے حضرت ابوبکر ؓ اورآپ کے خاندان کی فضیلت ثابت ہوئی کہ آپ کی اولاد کی وجہ سے بھی مسلمانوں کو ہمیشہ فوائدوبرکات ہی ملتے رہے ہیں۔واللہ أعلم۔