تشریح:
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ اور ان کی والدہ ماجدہ،رسول اللہ ﷺ کے پاس بکثرت آیا جایاکرتے تھے۔اس لیے حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ نے خیال کیا کہ شاید یہ حضرات رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ سے ہیں۔اس میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہا کرتے تھے ۔(صحیح البخاري، المناقب، حدیث:4384) حافظ ابن حجر ؒ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی رسول اللہ ﷺ سے مصاحبت اور اس پر دوام ان کی فضیلت اور برتری پر دلالت کرتا ہے۔(فتح الباري:131/7) وھوالمقصود۔